
فلسطینی کاز اور القدس پرکوئی سمجھوتہ نہیں، "او آئی سی”:اعلان مکہ
اتوار-2-جون-2019
سعودی عرب کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم'او آئی سی' کے رُکن ممالک کا سربراہ اجلاس اختتام پذیرہوگیا ہے۔ 'مکہ سربراہ کانفرنس: مستقبل کی طرف ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرسفر' کے عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس میں قضیہ فلسطین سب سے نمایاں ایشو رہا۔ اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کےقیام اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کے عزم کےلیے جدو جہد جاری رکھنے کا اظہار کیا گیا۔