پنج شنبه 08/می/2025

القدس

اسرائیلی فوج نے القدس سے سات فلسطینی گرفتار کرلیے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیسویہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی مظالم کے مغرب اور بعض عرب ممالک بھی ذمہ دار ہیں: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کی صورت حال تیزی کے ساتھ مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض عرب ممالک اور مغرب فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔ اس طرح مغرب اور عرب ممالک بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم میں قصور وار ہیں۔

القدس کی املاک چوری کرنے والوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی

مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی املاک، اراضی اور عمارتوں کو چوری چھپے صہیونی دشمن کے حوالے کرنے والوں کو نہ تو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں کفن دیا جائے گا۔

القدس میں فلسطینی گورنر تفتیش کے لیے اسرائیلی پولیس تھانے طلب

اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث کو تفتیش کے لیے 'المسکوبیہ' حراستی مرکز میں طلب کیا اور ان سے پوچھ تاچھ کی۔

بیت المقدس کو یہودیانے کی تمام سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور پوری فلسطینی قوم قبلہ اول اور القدس کو یہودیانے کی تمام سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کرے گی اور مقدس مقامات کے خلاف ہونے والی ہرسازش کو ناکام بنائے گی۔

بیت المقدس میں اسرائیل کے تمام اقدامات ‘باطل’ ہیں: یونیسکو

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت 'یونیسکو' نے اپنے 207 ویں اجلاس میں متفقہ طور پرمقبوضہ بیت المقدس اور اس کی تاریخی دیواروں کے بارے میں ایک مسودہ قرارداد منظور کیا ہے جس میں ان تاریخی مقامات پر یک طرفہ اسرائیلی خلاف ورزیوں اور کارروائیوں کے مسترد ہوئے انہیں باطل قرار دیا گیا ہے۔

عالم اسلام کا داخلی انتشار القدس کو یہودیانے کا موجب بن رہا ہے

فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور سرکردہ فلسطینی رہ نما احمد عطون نے کہا ہے کہ عالم اسلام کا داخلی انتشار بیت المقدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کا موجب بن رہا ہے۔

مسلح صہیونی فوج القدس میں نہتے فلسطینیوں پرپل پڑی، تشدد سے 15 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبہ العیزریہ میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران پندرہ فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے والے ممالک فیصلہ واپس لیں

عرب پارلیمان نے جمہوریہ ہنڈوراس اور 'ناورو' سمیت دوسرے ممالک کی طرف سے القدس کوتسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان ممالک پر اپنے فیصلے تبدیل کرنےپرزور دیا ہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کریک ڈائون مہم

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی تازہ مہم کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔