پنج شنبه 08/می/2025

القدس

القدس کے فلسطینوں کو نسلی امتیاز اور مجرمانہ لاپرواہی کا سامنا

بیت المقدس کے فلسطینی باشندے اسرائیلی ریاست کی طرف سے طرح طرح کے انتقامی حربوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ان مکروہ ہتھکنڈوں میں کرونا کی وباء کی موجودگی میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف منظم نسل پرستی اورکرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے علاج میں لاپرواہی جیسے دو جرائم بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے القدس کے فلسطینی گورنر کوحراست میں لے لیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس ایک کارروائی کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے گورنر اور تحریک فتح کے ایک سیکرٹری سمیت متعدد دیگر سینیر رہ نمائوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض اسرائیل نے فلسطینی عہدیداروں پر بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کے منصوبوں کو فروغ دینے اوراسرائیلی حکام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے القدس میں اسپرے کرنے والے چارفلسطینی گرفتار کرلیے

قابض اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب الاسباط کے مقام پر جراثیم کش اسپرے چھڑکنے والے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی حراستی مرکز میں مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر سے تفتیش

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹرالشیخ عمرالکسوانی کو حراست میں لینے کے بعد ان سے مسجد اقصیٰ میں بہ جماعت نماز کی ادائی پر پوچھ تاچھ کی ہے۔

بیت المقدس:فلسطینی خاندان اپنا مکان خود مسمار کرنے پرمجبور

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں شعفاط کے مقام پر مقامی فلسطینی طارق محمد علی کو زبردستی اس کا چار منزلہ مکان مسمار کرنے پرمجبور کردیا۔

اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 15 ہوگئی

قابض صہیونی ریاست میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی میاں بیوی پر وحشیانہ تشدد، شوہر گرفتار

گذشتہ روز اسرائیلی نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کے گھر میں گھس کر گھرمیں موجود میاں بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے تشدد سے دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازں قابض فوج نے زخمی شوہر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

فروری میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 352 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے خلاف روز مرہ کی بنیاد پر کریک ڈائون جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ (فروری 2020) کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 352 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ زیادہ تر گرفتاریاں غرب اردن کے شہروں اور اس کے بعد القدس سے عمل میں لائی گئیں۔

الشیخ راید صلاح کو سزا القدس کے محافوں‌کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی کوشش

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کو اسرائیلی عدالت کی طرف سے دی جانے والی سزا کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے اسرائیلی عدالت کے الشیخ رایدصلاح کے خلاف فیصلے کو القدس اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور دفاع کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو دبانا ہے۔

لبنانی عالم دین کی القدس میں فلسطینی فدائی حملوں کی حمایت

لبنان کے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین اور السید محمد حسین فضل اللہ فائونڈیشن کے چیئرمین علامہ علی فضل اللہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ دو روز کے دوران ہونے والے دو فدائی حملوں کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس میں فدائی حملےامریکا اور اسرائیل کے مزعومہ امن منصوبے'ڈیل آف دی سنچری' کا رد عمل ہیں۔ ہم فلسطینی قوم کی اپنے حقوق، آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جاری جد جہد اور مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔