
اسرائیل نے القدس میں دو فلسطینی خاندانوں کے گھر مسمار کر دیے
اتوار-21-جون-2020
قابض صہیونی بلدیہ نے اسرائیلی ریاستی جبر کی ظالمانہ پالیسی پرعمل کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کے دو فلسطینی بھائیوں کے مکانات مسمار کردیے۔ مقامی فلسطینی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے مشرقی بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر دو فلسطینی خاندانوں کے مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرنے کے احکامات صادر کردیے ہیں۔