جمعه 02/می/2025

الخلیل

یہودی آباد کاروں کا فلسطینی خاندان پر وحشیانہ تشدد

یہودی انتہا پسندوں کے ایک لٹھ بردار گروپ نے منگل کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی خاندان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں نیا عارضی کیمپ قائم کردیا، شیلٹرز نصب

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں وادی الحصین کے مقام پر اسرائیلی فوج نے شیلٹرز نصب کرکے ایک نیا کیمپ قائم کردیا ہے۔ نئے عارضی کیمپ کے بالمقابل اسرائیلی فوج کا پہلےہی ایک کیمپ قائم ہے۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہری کے گھر پر دھاوا، اہل خانہ گھر میں محبوس

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کے گھرپر دھاوا بول کر گھر میں موجود تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کردیا۔

اسرائیلی وزیر کا یہودی شرپسندں کے ہمراہ مسجد ابراہیمی پر دھاوا

گذشتہ روز اسرائیلی وزیر برائے مذہبی مور ڈیوڈ اولازے نے یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ کے ہمراہ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطینیوں کا اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خلاف تل رمیدیا میں مظاہرہ

درجنوں فلسطینیوں نے تل رمیدیا میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق درجنوں فلسطینیوں نے جمعرات کی رات مغربی کنارے کے قدیم شہر الخیل کے قربی علاقے تل رمیدیا میں حالیہ دنوں میں ہونے والی اسرائیلی خلاف ورزیوں سے تنگ آتے ہوئے عظیم الشان مظاہرہ کیا۔

الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات

مغربی کنارے کے قدیم شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری الخلیل میں تعینات کر دی گئی۔

’یہودی آباد کاری کے باعث الخلیل شہر آفت زدہ شہر قرار دیا جائے‘

تنظیم آزادی فلسطین کے ایک سینیر عہدیدار نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب اسرائیلی پولیس کے مرکز کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے الخلیل شہر میں بڑے پیمانے پر توسیع پسندی اور یہودی آباد کاری جاری رکھی ہوئی ہے جس پر اسے آفت زدہ علاقہ قرار دیا جانا چاہیے۔

پہلی بار مسجد ابراہیمی کے قریب اسرائیلی پولیس مرکزقائم

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیمی کے قریب صہیونی ریاست کی تاریخ میں پہلی بار پولیس مرکز قائم کیا ہے۔

الخلیل: یہودی آبادکاروں نے درجنوں دونم فلسطینی اراضی مسمار کر دی

شرپسند یہودی آبادکاروں نے الخلیل میں فلسطینی اراضی کو مسمار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے کے جنوب میں واقع شہر الخلیل کے علاقے یتا ٹاوں میں فلسطینی کسانوں کی اراضی پر دھاوا بولا اور اسے مسمار کر دیا۔

قابض فوج کا فلسطینیوں کو کپڑے اتار کر گھروں میں داخلے کا حکم

قابض صہیونی فوج نے ایک انتہائی شرمناک اقدام کے طورپر فلسطینی شہریوں کی نام نہاد تلاشی کی آڑ میں انہیں گھروں میں داخل ہونے سے قبل اپنے کپڑے اتارنے کے احکامات دے دیئے۔