جمعه 02/می/2025

الخلیل

الخلیل میں 25 ہزار یہودی آبادکاروں کے دھاووں کے انتظامات

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے دھاووں کے وسیع انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ یہودی آبادکاروں کی طرف سے الخلیل میں 25 ہزار یہودی آبادکاروں کے اشتعال انگیز دھاووں کی تیاری کی گئی ہے۔

الخلیل میں صہیونی آبادکار نے 6 سالہ فلسطینی بچے کو کچل دیا

مغربی کنارے کے جنوب شہر الخلیل میں صہیونی آبادکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک فلسطینی بچہ زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی فوج نے الخلیل میں فلسطینیوں کے خیمے اکھاڑ پھینکے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سوسیا کے مقام پر فلسطینیوں کے خیمے مسمار کر ڈالے جس کے نتیجے میں ایک درجن افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اسرائیلی فوج کی الخلیل کے اسکولوں پر یلغار جاری، مزید دسیوں طلباء زخمی

قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی اسکولوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں مزید دسیوں طلباء اور اساتذہ زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی اسکول پر اندھا دھند آنسوگیس کی شیلنگ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے ایک پرائمری اسکول پر آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء اور اساتذہ زخمی ہوگئے۔

یہودی آباد کار نے فلسطینی لڑکا کار تلے روند ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک یہودی آباد کار نے فلسطینی لڑکے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی يطاء میں دو گھر مسمار کرنے کی دھمکی

قابض صہیونی فوج نے اتوار کے روز الخلیل کے جنوب میں واقع یطا قصبے میں دو گھروں کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گھر بغیر اجازت تعمیر کئے گئے تھے.

الخلیل: اساتذہ اور طلباء پر اسرائیلی فوج کی آنسو گیس شیلنگ

اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے ایک سکول کے باہر اشک آور گیس کے شیل بڑی تعداد میں فائر کئے جس کے دھویں کے باعث درجنوں طلباء اور اساتذہ کی حالت غیر ہو گئی۔

یہودی آبادکاروں کا فلسطینی خاتون اور اس کے بیٹے پر حملہ

یہوددی آباد کاروں کے ایک جتھے نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی کے نزدیک تل الرمیدہ کے علاقے میں ایک فلسطینی خاتون اور اس کے بیٹے پر حملہ کر دیا۔ حملہ آور یہودیوں نے اس موقع پر گالم گلوچ بھی کی۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج کےچھاپے، یہودی آبادکاروں کا معمر خاتون پر تشدد

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔