پنج شنبه 01/می/2025

الخلیل

الخلیل کے تاریخی قلعے کی اسلامی وفلسطینی شناخت مٹانے کی اسکیم تیار

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل میں واقع ایک تاریخی اسلامی قلعے کی عرب، فلسطینی اور اسلامی شناخت مٹا کراسے یہودیت کی علامت میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اسرائیل کا الخلیل میں 31 آبادکاری یونٹس بنانے کا فیصلہ

قابض اسرائیلی حکام نے منگل کے روز الخلیل شہر کے وسط میں 31 آبادکاری یونٹوں کی تعمیر کے اجازت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الخلیل میں قابض صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ زخمی

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ الخلیل کے باب الزاویہ کے علاقے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے دوران ربڑ کی گولیاں لگنے سے 13 سالہ بچہ اور ایک جوان زخمی ہوگئے۔

5600 فلسطینیوں کواپنےگھر پہنچنے کےلئےاسرائیلی چوکی لازمی عبورکرنا ہوگی

اقوام متحدہ کے اوچا کی جانب سے کیے گئے ایک نئے سروے کے مطابق ، الخلیل کے تقریبا 5،600 فلسطینی باشندوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے پیدل ایک چوکی لازمی عبور کرنی ہوگی۔

غرب اردن میں خندق میں گرنے سے 5 فلسطینی جاں بحق

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر ایک گڑھے میں گرنے سے کم سے کم پانچ فلسطینی جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا الخلیل شہر میں فلسطینی کی جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ

قابض صہیونی فوجیوں نے بدھ کے روز الخلیل شہر میں فلسطینی کی ملکیتی املاک کو ضبط کرنے کے فوجی فیصلے سے آگاہ کیا۔

یہودیوں کی عید پر مسجد ابراہیمی کے دروازے فلسطینیوں کے لئے بند

عبرانی نئے سال پر یہودیوں کے مذہبی تہواروں کے موقعے پر قابض صہیونی فوج نے فلسطین کی تاریخی مسجد ابراہیمی کو فلسطینی نمازیوں ‌کے لیے بند کر دیا ہے جب کہ یہودی شرپسندوں کو تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔

یہودی آباد کاروں نے الخلیل میں فلسطینی بچہ گاڑی تلے روند ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں کریات اربع یہودی کالونی کے آباد کاروں نے ایک فلسطینی بچہ گاڑی تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

غرب اردن میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے گولی چلا دی، متعدد زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض صہیونی فوج نے الزاویہ کے مقام پر فلسطینیوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اوراشک آور گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

الخلیل: یہودی دہشت گردوں کا فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد

غاصب یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے کل اتوار کی شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تل الرمیدہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی انتہا پسندوں‌نے فلسطینی شہریوں پر پتھرائو کیا اور اس کے بعد انہیں پکڑ کر لاٹھیوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقعے پر یہودی شرپسندوں کو قابض صہیونی فوج کی مکمل مدد اور حمایت حاصل رہی۔خیال رہے کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ یہودی اشرار کی طرف سے فلسطینی شہریوں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ تل ارمیدہ میں آئے روز اس طرح کے حملے کیے جا رہے ہیں۔ اس علاقے میں 210 فلسطینی خاندان اور 8 یہودی خاندان آباد ہیں۔