پنج شنبه 20/مارس/2025

الجزائر

مصر کی ہٹ دھرمی، غزہ کے لیے آنے والا امدادی قافلہ واپس

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے خلاف سرگرم تنظیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مصری حکام نے افریقی ملک الجزائر سے آنے والے ایک امدادی قافلے کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد امدادی قافلہ واپس جانے پر مجبور ہوگیا ہے۔

الجزائرمیں حماس قیادت کی میزبانی کی درخواست بے بنیاد قرار

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ قطر کے عرب ممالک کی طرف سے بائیکاٹ کے بعد حماس نے جماعت کے بعض رہ نماؤں کی میزبانی کے لیے الجزائر کو درخواست دی ہے۔

کتاب میں فلسطین کے بجائے ’اسرائیل‘ شائع ہونے پر الجزائر کی معافی

الجزائر کی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار نے اسکول کے نصاب کی ایک کتاب میں غلطی سے فلسطین کے بجائے ’اسرائیل‘ کا نام شائع ہونے پر فلسطینی قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

الجزائر: نصابی کتاب میں اسرائیل کا نام شائع ہونے کے معاملے پر تحقیقات

افریقا کے عرب ملک الجزائر میں اسکول کے سرکاری نصاب تعلیم کے لیے تیار کردہ جغرافیہ کی ایک کتاب میں غلطی سے مملکت فلسطین کے بجائے اسرائیل کا نام شائع ہونے پر کتاب کی تیاری میں حصہ لینے والے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کتاب کو طلباء کو تقسیم کیے جانے کے بعد اسے واپس لے لیا گیا ہے۔

فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے والی الجیرین صحافیہ حادثے میں جاں بحق

افریقا کے عرب ملک الجزائر سے تعلق رکھنے والی فلسطینیوں کے حقوق کی پرچارک نوجوان صحافیہ آمال مرابطی ایک المناک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئی ہیں۔