
فلسطینی سائنسدان کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے گی:ھنیہ
منگل-24-اپریل-2018
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کے مجرمانہ قتل کی تحقیقات کے لئے ہرممکن اقدام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر البطش کے قاتل سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہیں عبرت ناک سزا مل کر رہے گی۔