جمعه 02/می/2025

اسماعیل ھنیہ

غزہ کی ناکہ بندی کے کسی بھی مثبت پروگرام میں بھرپور مدد کریں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے اسرائیلی محاصرے کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی چینل سے پیش کیے گئے مثبت پروگرام میں ہرممکن مدد کریں گے۔

مراکش القدس کے دفاع کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے افریقی عرب ملک مراکش کے وزیراعظم سعدالدین عثمانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے مراکشی وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ القدس اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے اپنا تاریخی کردار ادا کریں۔

ایرانی اسپیکر کا اسماعیل ھنیہ کو فون، دوطرفہ امور پربات چیت

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ [پارلیمنٹ] کے اسپیکر علی لاری جانی نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو ٹیلیفون کیا اور انہیں ماہ صیام کی مبارک باد دینے کے ساتھ فلسطین کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی۔

ھنیہ کی امیر کویت سے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ٹیلیفون پر کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الصباح سے فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور علاقائی امور پر بات چیت کی۔

غرب اردن کے عوام کو ’آہنی سیکیورتی اشکنجے‘ سے آزاد کیا جائے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزب اردن کے عوام پر فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن کو آہنی سیکیورٹی اشکنجے سے آزاد کیا جائے تاکہ وہ آزادی کی تحریک میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

امریکی جانب داری کے خلاف عالم اسلام جاندار موقف اپنائے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک اور مسلم دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکا کی صہیونیت نوازی پر ٹھوس موقف اختیار کریں۔

’یوم نکبہ‘ کو صہیونی پروگرام کے خاتمے کا ذریعہ ثابت کریں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ 14 مئی کو فلسطینی قوم ’یوم نکبہ‘ اس عزم کے ساتھ منائے گی کہ یہ دن صہیونی ریاست جشن نہیں بلکہ اس کے پروگرام کے خاتمے کا دن ثابت ہوگا۔

اسرائیل کے ساتھ کھلے عام معرکے میں مصروف ہیں: اسماعیل ھنیہ

حماس کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت قابض صہیونی فوج کے ساتھ ایک کھلی جنگ میں مصروف ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو فلسطین کی آزادی تک مزید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عباس نیشنل کونسل کی آڑمیں غیر آئینی اقتدار کو طول دیناچاہتے ہیں:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غرب اردن میں صدر محمود عباس کی زیرصدارت منعقد ہونے والے فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس کے تمام فیصلے مسترد کردیے ہیں۔

ڈاکٹر البطش کے قاتلوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کے مجرمانہ قتل کی تحقیقات کے لئے ہرممکن اقدام کرے گی۔