جمعه 02/می/2025

اسماعیل ھنیہ

اسماعیل ھنیہ کی یوم آزادی پر لبنانی قیادت کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے لبنان کے 75 ویں یوم آزادی پر لبنانی قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی قطری مساعی کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے قطر کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے مسلمہ حقوق کی حمایت کےحوالے سے قطر کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ غزہ پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے اثرات کم کرنے میں قطر نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

مصری سیکیورٹی وفد کا دورہ غزہ، اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

مصری انٹیلی جنس حکام کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کا دورہ کیا جہاں وفد نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی مقامی قیادت سے ملاقات کی۔

مصری انٹیلی جنس حکام کے وفد کا دورہ غزہ، اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

مصری انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے جنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے غزہ آمد کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے قاید اسماعیل ھنیہ سے بھی ملاقات کی۔

سیاسی قیمت کے بغیر غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ چاہتے ہیں:اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے قضیہ فلسطین کے لیے پانچ محاور پر کام شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے مختلف اطراف کوشاں ہیں۔ غزہ کی ناکہ بندی کسی سیاسی قیمت کی ادائی کے بغیر ختم کرنا چاہتےہیں۔

غزہ کی ناکہ بندی ختم کریں، سرحد پر احتجاج روک دیں گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے جب غزہ کی پٹی کی سرحد پر جاری احتجاج کا سلسلہ صرف اسی صورت میں ختم ہوسکتا ہے کہ اگر غزہ پر 12 سال سے عاید کردہ پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کردی جائے۔

غزہ کی مکمل ناکہ بندی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ جب تک غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ پابندیاں اور محاصرہ مکمل ختم نہیں کیا جاتا، غزہ میں احتجاج اور حق واپسی کی تحریک جاری رہے گی۔

اسرائیل کا اسماعیل ھنیہ جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام

اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ٹوڈے‘ کے مطابق اسرائیلی ریاست کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے خلاف دوسری شکایت کی گئی ہے

اسرائیل دشمن ریاست، کوئی سیاسی سمجھوتا نہیں کریں گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور دشمن ریاست ہے جس کے ساتھ کوئی سیاسی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیل کو خطے کا حصہ تسلیم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد عن قریب مصر جائے گا جہاں مصری قیادت کے ساتھ تمام دو طرفہ حل طلب مسائل پر جامع بات چیت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جامع ویژن کے ساتھ قاہرہ جائیں گے اور غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات سمیت دیگر حل طلب امور پر کھل کربات کریں گے۔