جمعه 02/می/2025

اسماعیل ھنیہ

مصری انٹیلی جنس وفد کی غزہ میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

مصری انٹیلی جنس حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ شام فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور دیگر جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطینی دھڑوں میں کشیدگی کے شکار تعلقات، رفح گذرگاہ کی بندش اور غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسماعیل ھنیہ کا دورہ روس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا روس سمیت دوسرے ملکوں کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کو غزہ میں آزادانہ گھومتا نہیں دیکھنا چاہتا: لائبرمین

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کےحوالے سے جو کچھ کرنا چاہتے تھے وہ نہیں کرنے دیا گیا۔

اسماعیل ھنیہ کا ‘دیرلاتین’ گرجا گھر کا دورہ، مسیحی قیادت سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں کرسمس کے موقع پر غزہ کی پٹی میں دیر لاتین گرجا گھرکا دورہ کیا اور مقامی مسیحی قیادت سے ملاقات کی۔

اسماعیل ھنیہ 15 جنوری کو ماسکو کا دروہ کریں گے: روس

روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ 15 جنوری کو اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے۔

نیتن یاھو بچوں کا قاتل ہے، ہمیں انسانیت کا درس نہ دے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی ترک صدر رجب طیب ایردوآن پر تنقیدکی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ نیتن یاھو بچوں کا قاتل ہے اور اسے کسی کو انسانیت کا درس دینےکا کوئی حق نہیں۔

غزہ میں مظاہرےروکنے کے لیے اسرائیل نے تمام وسائل استعمال کر ڈالے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے ک صہیونی دشمن نے غزہ کی پٹی میں حق واپسی مظاہرے روکنے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کئے مگر اس کے باوجود دشمن اپنے مذمو عزائم میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

الاقصیٰ ٹی وی چینل اپنی نشریات جاری رکھے گا:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شبعے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ الاقصیٰ ٹی وی چینل کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ الاقصیٰ چینل معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

حماس فلسطینی دھڑوں میں‌ مصالحت کے لیے تیار ہے

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قوم کو درپیش موجودہ بحران کے حل کے لیے چار نکاتی حل تجویز کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس ان اہداف کے حصول کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی۔

اسماعیل ھنیہ کے بھائی کی وفات پر اہم شخصیات کی تعزیت کا سلسلہ جاری

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ کے بھائی الحال خالد ھنیہ کی وفات پر فلسطین اور بیرون ملک سے اہم شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔