
اسیران کے حقوق کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: ھنیہ
منگل-26-فروری-2019
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیلی زندانوں میں قید اسیران کے حقوق کا ہر ممکن دفاع کیا جائے گا۔
منگل-26-فروری-2019
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیلی زندانوں میں قید اسیران کے حقوق کا ہر ممکن دفاع کیا جائے گا۔
پیر-25-فروری-2019
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے دورہ مصر میں صدر محمود عباس سے ملاقات شامل نہیں تھی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان طاھرنونو نے کہا کہ اسماعیل ھنیہ کے دورہ مصر کے دوران صدر عباس سے ملاقات کی کوئی تجویز زیرغور نہیں اور نہ ہی ایجنڈے میں ملاقات شامل کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر عباس اور اسماعیل ھنیہ کے درمیان ملاقات کے حوالے سے سامنے آنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت افواہیں ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسماعیل ھنیہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ ملک میں پارلیمانی انتخابات اور قومی مصالحت کاعمل آگے بڑھانے کے لیے صدرعباس کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔انہوںنے فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حماس فلسطینیوں میں مصالحت، نیشنل کونسل اور پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔خیال رہے کہ اسماعیل ھنیہ نے دو ہفتے قبل مصر کے دارالحکومت قاہرہ کا دورہ کیا تھا۔
جمعہ-22-فروری-2019
اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مسجد اقصیٰ اور القدس کو صہیونیوں کی جانب سے درپیش خطرات کے حوالے عالم اسلام، عرب رہمائوں اور عالمی قیادت سے رابطے شروع کیے ہیں۔
جمعرات-21-فروری-2019
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر صہیونی فوج کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئےفلسطینی مزاحمتی قوتوں پر قبلہ اول کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر زور دیا ہے۔
جمعرات-14-فروری-2019
اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی 'نیکولائی میلاڈینوف' سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے مندوب نیکولائے میلاڈینوف سے بات چیت میں غزہ کی پٹی میں اقتصادی بحران کے حل کی کوششوں، غزہ کے عوام کی مشکلات میں کمی اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پہلے سے طے پائے امور پراسرائیل کو پابند بنانے پر بات چیت کی گئی۔
ہفتہ-2-فروری-2019
گزشتہ روز غزہ کی پٹی کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ 'نیکولائے میلاڈینوف' اور مصری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر برائے فلسطین میجر جنرل عبدالخالق نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔
منگل-29-جنوری-2019
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کویتی مارشل آرٹ کے کھلاڑی کی جانب سے اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے بائیکاٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔
جمعہ-25-جنوری-2019
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور آزادی کے لیے جاری مزاحمت کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ہفتہ-19-جنوری-2019
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مہاتیر محمد کی جانب سے اسرائیلی کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں ہونے والی چیمپئین شپ میں داخلے سے روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جمعہ-18-جنوری-2019
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جمعرات کو روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قضیہ فلسطین، فلسطین سے متعلق روس کے مثبت موقف اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔