
ھنیہ کا اردن میں اخوان رہ نما عبداللطیف عربیات کی وفات پر اظہار افسوس
پیر-29-اپریل-2019
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جمعہ کے روز اردن میں وفات پانے والے اخوان المسلمون کے رہ نما عبداللطیف عربیات کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر ڈاکٹر عبداللطیف عربیات کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔