پنج شنبه 08/می/2025

اسماعیل ھنیہ

غرب اردن میں فدائی حملہ بہادری کی زندہ مثال ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے بیت المقدس اور فلسطین پر قابض قوتیں ہی مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کرنے اور القدس کو یہودیانے کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز کئے گئے بم حملے کو 'جرات مندانہ' اور بہادری کی زندہ مثال قراردیا۔ اس حملے میں کم سے کم ایک یہودی آباد کار خاتون ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

قیدیوں کی رہائی پر اسرائیل سے بالواسطہ بات ہو سکتی ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت قیدیوں کے تبادلے پر اسرائیل کےساتھ کسی تیسرے ملک کے ذریعے بات چیت کرسکتی ہے۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کا اسلامی تشخص ختم کرنا چاہتا ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو کسی قسم کا گزند پہنچا تو اس کی تمام ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے اسلامی تشخص کو پامال کرتے ہوئے قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں میں زمانی اور مکانی طورپر تقسیم کررہا ہے۔

حماس کے وفد کے دورہ ایران کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ جماعت کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ ایران کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

لبنانی حکومت فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف اٹھائے اقدامات واپس لے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی شہریوں کو ملازمت سے محروم کرنے کے حوالے سے اعلان کردہ نئے اقدامات واپس لے۔

اسماعیل ھنیہ کا مناما کانفرنس کے بائیکاٹ پرلبنانی قیادت سے اظہار تشکر

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ سماعیل ھنیہ نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور صدی کی ڈیل کے امریکی منصوبے کو مسترد کرنے اور مناما کانفرنس کے بائیکاٹ پر لبنانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر ھنیہ کی ‘یو این’ مندوب سے بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں‌ پر اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلاڈینوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے 'یو این' ایلچی پر اور غزہ میں جنگ بندی کی ثالثی کرنے والے ملکوں قطر اور مصر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کا پابند بنانے کے لیے صہیونی ریاست پردبائو ڈالیں۔

فلسطین بکاو مال نہیں، مناما کانفرنس کو دفن کریں‌ گے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطین خریدو فروخت کے لیے نہیں اور نہ ہی نام نہاد کانفرنسوں اور ڈیلوں اور سازشی معاہدوں کے لیے ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت فرضی معاہدوں کے ذریعے قابض آسرائیل کو فلسطینی قوم پر مسلط نہیں‌ کرسکتی۔

منامہ کانفرنس مسترد،حماس جمہوریت پر یقین رکھتی ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس قومی حقوق کےحصول اور تحفظ کے لیے تمام قومی دھاروں کو ساتھ لے کرچلنے اور تمام قومی قوتوں کے ساتھ مل کر قومی مسائل کےحل کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

دنیا کی کوئی طاقت ہم سے القدس اور الاقصیٰ نہیں چھین سکتی: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس ہمیشہ عالم اسلام کی ملکیت رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ۔ امریکی گٹھ جوڑ، صہیونیت سے دوستی اور دشمن کے ساتھ مراسم کرنے سے القدس اور اس کے تشخص کو ہرگز تبدیل نہیں‌ کیا جاسکتا۔