شنبه 03/می/2025

اسماعیل ھنیہ

یو این مندوب کی حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطین میں انتخابات کےحوالے سے ہونے والی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان خوش ائند اور قابل تعریف ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے غزہ کی پٹی میں جماعت کے مرکزی دفتر کے دورے کے دوران جماعت کی قیادت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص غزہ کی پٹی میں معاشی مسائل، فلسطینیوں کےدرمیان پائے جانے والے اختلافات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میلاڈینوف نے حماس کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینےکے اعلان کو سراہا اور کہا کہ انتخابی عمل کو کامیا

حماس سربراہ کی عالمی رہ نمائوں سے ٹیلیفون پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک کے رہ نمائوں اور دیگر بین الاقوامی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

حماس ملک میں جامع انتخابت کے لیے تیار ہے: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں جامع انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔

بیت المقدس کو یہودیانے کی تمام سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور پوری فلسطینی قوم قبلہ اول اور القدس کو یہودیانے کی تمام سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کرے گی اور مقدس مقامات کے خلاف ہونے والی ہرسازش کو ناکام بنائے گی۔

لبنان میں آتش زدگی پراسماعیل ھنیہ کا لبنانی قیادت سے اظہار ہمدردی

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنان میں حالیہ ایام میں ہونے والی آتش زدگی کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

حماس اور اسلامی جہاد کا آزادی فلسطین کےلیے مشترکہ جدو جہد سے اتفاق

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' اور اسلامی جہاد نے اسلام اور مسلح جہاد کا پرچم بلند رکھنے اور مشترکہ تزویراتی اتحاد کو مزید مضبوط کرنے سےاتفاق کیا ہے۔

اردنی فرمانروا کا فلسطین سے متعلق موقف قابل تحسین ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے امریکا کے ایک ٹی وی چینل کودیے گئے انٹرویو کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پرکھل کربات کی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا ایردوآن سے اظہار تشکر

اسلامی مزاحمتی تحریک 'حماس' کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کے دوران فلسطینی قوم کی ترجمانی پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

غزہ میں بم دھماکے کرنے والے دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکیں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیس مراکز میں بم دھمکاکوں میں وہی قوت ملوث ہے جس نے غزہ کا محاصرہ کرنے کے ساتھ بار بار جنگ مسلط کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگوں اور محاصرے میں ناکام رہنے والے غزہ میں بم دھماکوں جیسے مکروہ حربوں اور جرائم میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اسماعیل ھنیہ کی غزہ میں قطری سفیر سے ملاقات

حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں حماس کے رہنماووں کی موجودگی میں قطری سفیر محمد العمادی سے بات چیت کی۔