
عرب ممالک فلسطین سے متعلق تاریخی موقف سے انحراف نہ کریں: ھنیہ
جمعرات-30-جنوری-2020
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ہر اس سمجھوتے کومسترد کرے گی جس میں فلسطینی قوم کے حقوق پر سودے بازی کا اشارہ دیا گیا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک قضیہ فلسطین سے متعلق اپنے تاریخی اور اصولی موقف سے انحراف نہ کریں۔