
اسرائیلی اور سعودی جیلوں سے فلسطینیوں کی رہائی کی کوشش جاری رکھیں گے
جمعرات-16-اپریل-2020
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہےکہ ان کی جماعت اسرائیلی دشمن اور عرب ممالک جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کی کوششیں جاری رکھے گی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ھنیہ نے بین الاقوامی عرب فورم کے سربراہ معن بشور اور قومی اسلامی کانفرنس کے جنرل سپر وائزر خالد السفیانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں سے بات چیت میں حماس رہ نما نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی سازشوں، القدس اور فلسطین میں یہودی آباد کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے نام نہاد امن منصوبے سنچری ڈیل اور اس کے مضمرات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔معن بشور اور خالد السفیانی سے بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کےلیے ہرممکن کوشش کریں گے۔اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ جماعت قیدیوں کےمعاملے کو بین الاقوامی حیثیت دینے کی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے عرب ممالک، عالم اسلام اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے قیدیوں کی رہائی کے لیے