
کامیاب مصالحتی مذاکرات کے بعد ھنیہ اور محمود عباس میں بات چیت
جمعرات-11-فروری-2021
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ شام فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلفیون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان مصر کی ثالثی میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا۔