شنبه 03/می/2025

اسماعیل ھنیہ

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کی مصر روانگی

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا اعلیٰ اختیاراتی وفد جماعت کے سیاسی شبعے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں آج اتوارکو مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچ رہا ہے۔

ارض فلسطین پر قابض اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر قابض دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی محمد علی خبیصہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ارض فلسطین پر قابض دشمن کا کوئی مستقبل نہیں۔

ھنیہ کی قیدیوں کے اسرائیلی جیل سے فرار پر زیاد نخالہ کو مبارکباد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کل بدھ کے روز اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کو اسرائیلی جیل سے چھ فلسطینیوں کی سرنگ کے ذریعے فرار پرمبارک باد پیش کی ہے۔

علی گیلانی کے انتقال سے مسلم امہ ایک مجاھد رہ نما سے محروم ہوگئی: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بزرگ کشمیری حریت پسند رہ نما سید علی گیلانی کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کی وفات سے مسلم امہ ایک نا ڈر، بہادر اور بے باک مجاھد لیڈر سے محروم ہوگئی ہے۔

اسرائیل جیل سےرہائی پانےپراسماعیل ھنیہ کی انھار الدیک کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والی فلسطینی حاملہ خاتون انھار الدیک کو رہائی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

ھنیہ اور خالد مشعل کی اردن میں جنگ کے زخمی فلسطینیوں کی عیادت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کے بیرون ملک امور کے انچارج خالد مشعل نے اپنے دورہ اردن کے دوران اردن کے اسپتالوں میں زیرعلاج فلسطینیوں کی عیادت کی۔ یہ فلسطینی رواں سال مئی کے وسط میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے دوران زخمی ہوگئے تھے جنہیں علاج کے لیے اردن لے جایا گیا تھا۔

محمود عباس کی ابراہیم غوشہ کی وفات پر اسماعیل ھنیہ سے تعزیت

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کل ہفتے کے روز اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ سے ٹیلیفون پر جماعت کے سینیر رہنما ابراہیم غوشہ کی و فات پر تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسماعیل ھنیہ کی ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے داتو سری اسماعیل صبری یعقوب کو ملائیشیا کا وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارک باد پیش کی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا ہمشیرہ کی وفات پر امیرکویت سے اظہار تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر کویت کوان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

القدس ہماری عظیم فتح کے حصول کا مرکزی نقطہ ہوگا: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ القدس عظیم فتح اور ہماری سرزمین کی آزادی کے حصول کا مرکزی نقطہ ہوگا۔