
ٹرمپ کے فلسطین بارے اقدامات کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں: ھنیہ
ہفتہ-18-دسمبر-2021
اسلامی تحریک مزامت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ صدی کی ڈیل اور القدس کو امریکی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان ناقابل قبول ہے اور ہم اس فیصلے کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں۔ ہم اسے اپنے میزائلوں، بندوقوں تار تار کرتے رہیں گے۔ ہم القدس اور الاقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط بنائیں گے۔