جمعه 02/می/2025

اسماعیل ھنیہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: ہنیہ

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری سے ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

عربوں اور اسرائیل کی قربت مسجد اقصی کے لیے خطرناک ہے۔ اسماعیل ہنیہ

پولٹ بیورو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اس امر کی شدید مذمت کی ہے کہ بعض عرب ممالک قابض ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے تجاوز پر مبنی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔ ان ممالک کا یہ رویہ فلسطین کی تحریک آزادی کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کی لبنانی صدر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور تحریک کی قیادت کے ایک وفد نے کل جمعہ کو لبنانی جمہوریہ کے صدر میشل عون سے ملاقات کی۔

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کا دورہ لبنان

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے میڈیا آفس نے کل پیر کو ایک بیان میں بتایا ہےکہ جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں ایک وفد آج منگل کو لبنان کا دورہ کرے گا۔

فلسطینی شہدا کا خون قوم کی وحدت کی علامت ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہداء یوسف صلاح، براء لحلوح اور لیث ابوسرور کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات کی۔

عبداللہ شلح کی برسی پراسماعیل ھنیہ کا مرحوم رہ نما کو خراج عقیدت

اسلامی جہاد کے سابق سیکرٹری جنرل عبداللہ شلح مرحوم کی دوسری برسی کے موقعے پراسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شلح کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

الاقصی میں رونما ہونے والے واقعات ناقابل معافی ہیں: اسماعیل ھنیہ

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولٹ بیورو کے سربراہ کے میڈیا مشیر طاھر النونو نے نے بتایا ہے کہ کچھ حلقوں کی جانب سے اسماعیل ھنیہ سے رابطہ کر کے انہیں باور کرایا جا رہا ہے ’’کہ وہ اپنے ایجنڈے کو محدود رکھیں۔‘‘ متذکرہ حلقوں کے بہ قول ’’جتنی صورت حال بگڑ چکی ہے، اس میں مزید بگاڑ پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔‘‘

ہمارے تینوں بازو صہیونی فلیگ مارچ کا مقابلہ کریں گے: اسماعیل ہنیہ

حماس کےسربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ’’کل کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے امت، عوام اور مزاحمت کی صورت میں ہمارے تینوں بازو تیار ہیں۔‘‘

اسرائیل نے قاتل اسکواڈ پھر متحرک کردیے: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی حلقوں اور عالمی راہ نمائوں کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینی قیادت کو قتل کرنے کی پالیسی دوبارہ شروع کر دی ہے۔

شیرین ابو عاقلہ کا قتل اسرائیلی جرائم کی تاریخ میں گھناؤنا جرم ہے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطین میں الجزیرہ کے دفتر کے ڈائریکٹر ولید العمری کو فون کر کے صحافی شیرین ابو عاقلہ کی شہادت پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابو عاقلہ کی شہادت کا وحشیانہ واقعہ معاصر تاریخ میں اسرائیلی ریاست کے گھناؤنے جرائم میں سے ایک اور ناقابل معافی جرم ہے۔