جمعه 02/می/2025

اسماعیل ھنیہ

اسماعیل ھنیہ کی مصری چرچ میں آتش زدگی پرصدر السیسی سے تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو الجیزہ میں ابو سیفین چرچ میں آتشزدگی کےنتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

ہنیہ کا سوڈانی وزیر خارجہ کو فون، سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے سوڈانی وزیر خارجہ علی الصادق علی کو دریائے نیل اور نیل الابیض ریاستوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور بہت سے انسانی اور مادی نقصانات کے متاثرین کے لیے تعزیت پیش کی۔

پاکستان کے اصولی موقف نے ہمیشہ فلسطینیوں کی ڈھارس بندھائی: ھنیہ

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر مملکت پاکستان، اس کی حکومت اور عوام کو مبارک باد دی ہے۔

فلسطینی مزاحمت کی ہر میدان میں حمایت جاری رکھی جائے گی:ایران

ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہ نے فلسطینی عوام کے جذبہ حریت اور اسرائیلی جنگی جارحیت کے خلاف مضبوط مزاحمت کو سراہا ہے۔ اس امر کا اظہار ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد موومنٹ کے رہنماوں کا باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطین اسلامک جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ کو فون کر کے غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بارے میں باہم تبادلہ خیال کیا ہے۔ حماس سربراہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اپنی جنگی یلغار اور بمباری کے باجود فلسطینی عوام کے حوصلے اور عزم آزادی کو کمزور نہیں کر سکا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت بارے الجزائری قیادت کو بریفنگ

منگل کے روزاسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے الجزائر کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل جناب شکیب قاید کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اس موقعے پر بات چیت میں اسماعیل ھنیہ نےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت پر بریفنگ دی۔

ایرانی وزیرخارجہ کا اسماعیل ھنیہ کو فون، غزہ جنگ پرتبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کل سوموار کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ھنیہ کا روسی نائب وزیر خارجہ کوفون،اسرائیلی جارحیت رکوانے پر زور

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اتوار کی شام روسی نائب وزیر خارجہ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائل بوگدانوف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔

عالمی برادری غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی پر غدار صہیونی جارحیت کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس میں کمانڈر تیسیر جعبری المعروف ابو محمود سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی دشمن کو فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ قابض ریاست کے رہ نماؤں کی طرف سے دی گئی دھمکیاں، خاص طور پر دشمن کے وزیر دفاع گینٹز کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔