جمعه 02/می/2025

اسماعیل ھنیہ

اومان کے قومی دن پر اسماعیل ہنیہ کا مبارک باد کا پیغام

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے سلطنت اومان کے سربراہ سلطان ھیثم بن طارق کو اومان کے 52 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

مفتی اعظم پاکستان کی وفات اسماعیل ھنیہ کا اظہار تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے پاکستان کے سابق مفتی اعظم کے بھائی محمد تقی عثمانی سے ان کے بھائی مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

فلسطینی دھڑوں کی صفوں میں اتحاد الجزائرکی اہم خدمت ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے آخری مرحلے کے دوران الجزائر کی سفارت کاری کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ الجزائر نے گذشتہ مہینوں کے دوران باضابطہ طور پر تین انتہائی اہم سٹیشنوں پرخدمات انجام دی ہیں جو خطے کی سطح پر اپنی مرکزیت اور قومی کردار کو بحال کر رہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کی طرف سے اردنی قبائلی شخیت شیخ طراد الفائزکو فون

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اردن کی سر کردہ قبائلی شخصیت شیخ طراد الفائز کی طرف سے فلسطینی کاز کی حمایت کا اعادہ کرنے پران کی تحسین کی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے اس سلسلے میں شیخ طراد الفائز کو فون کیا اور ان کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت میں موقف پر شکریہ ادا کیا۔

عرب رہنمافلسطینی اتحادومزاحمت کی حمایت اوراسرائیلی جرائم کی مذمت کریں

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عرب سربراہ کانفرنس پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کریں۔ اسماعیل ہنیہ نے اس امر کا اظہار 31 عرب لیگ کے شرکا کو اپنے ایک پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے کیا ہے۔ عرب سربراہ کانفرنس کانفرنس منگل کے روز سے الجیریا کے دارالحکومت میں شروع ہوئی ہے۔

’قیدیوں کا مسئلہ اولین ترجیح ہے، ان کی رہائی کی کوششیں جاری رکھیں گے‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے زوردے کر کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی قیدیوں کا مسئلہ حماس اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ایجنڈے کے لیے اولین ترجیح تھا، ہے اور رہے گا۔

عراق کے نو منتخب صدرکو عہدہ سنبھالنے پراسماعیل ھنیہ کی مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے صدر عبداللطیف رشید کو عراقی پارلیمنٹ کا اعتماد جیتنے اور برادر جمہوریہ عراق کے صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ہنیہ کی بارتین کان میں دھماکے کے متاثرین پر ترک صدر ایردوآن سے تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کو ملک کے شمال میں بارتین کے علاقے میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکےاور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں اکتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہم فیصلہ کن بڑی مہم اٹھانے کی تیاری کر چکے، اسماعیل ہنیہ

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ "اسرائیلی غاصب ریاست کے ساتھ مستقل تنازعہ" ہے۔

ہنیہ کا زیاد النخالہ کوفون، اسلامی جہاد کے یوم تاسیس کی مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کو فون کرکے انہیں اسلامی جہاد کے یوم تاسیس پرمبارکباد دی۔