جمعه 02/می/2025

اسماعیل ھنیہ

ھنیہ کی شہید خروشہ کی بیوہ سےتعزیت،شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شہید عبدالفتاح خروشہ کی اہلیہ محترمہ ام خالد خروشہ کو فون کیا اور ان کے شوہر کی شہادت پر تعزیت اور ان کی فلسطینی تحریک آزادی میں اپنی جان قربان کرنے کے عظیم کارنامے پر مبارکباد پیش کی۔

اسماعیل ھنیہ کا ترک صدر کو فون، زلزلہ متاثرین سے متعلق تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ فون پر رابطہ کیا اور ان کے ملک میں آنے والے حالیہ ہولناک زلزلہ پر ترکیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔

ھنیہ کی قیادت میں حماس کے اعلیٰ سطحی وفد کی قاہرہ آمد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ جماعت کےسینیر رہ نماؤں کے ایک وفد کے ہمراہ مصرکے دارالحکومت قاہرہ پہنچے ہیں۔ حماس کا وفد مصری قیادت کے ساتھ فلسطینی کاز اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مشکل کی گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ ہیں،ھنیہ کی ترک صدر سے تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے پیر کے روز ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد اپنی جانب سے ترک صدر سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے قدرتی آفت کی اس مشکل گھڑی میں حماس اور پوری فلسطینی قوم برادر ترک قوم کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کی اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی سخت مذمت

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں منظم ہلاکتیں اسرائیلی غاصب ریاست کے لیے تباہی ثابت ہوں گی۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی اور علاقائی مداخلتیں فلسطینی عوام کی انقلابی لہر کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا مصر کا دورہ متوقع

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصری انٹیلی جنس سروس کے حکام کی دعوت پر آئندہ ہفتے قاہرہ کا دورہ کریں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ کی اسماعیل ھنیہ کو تہران کے دورے کی دعوت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو تہران کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

’یو این‘ خصوصی ایلچی اور دیگر عہدیداروں کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

مشرق وسطیٰ کےلیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور اقوام متحدہ کے کئی دوسرے عہیداروں نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے دوحا میں ملاقات کی۔

اسماعیل ھنیہ کی یمنی رہ نما الشیخ صادق الاحمر کی وفات پر تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اس اسماعیل ھنیہ نے جمعہ کے روزیمنی پارلیمنٹ کے رکن، بین الاقوامی قدس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اور "یروشلم پارلیمنٹرینز" کے سربراہ الشیخ حمید الاحمر کو فون کرکے ان کے بھائی شیخ صادق کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بطل حریت کریم یونس کی اسرائیلی زندان سے رہائی پرھنیہ کی مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کی شام اسرائیلی قید سے چالیس سال بعد رہا ہونے والے فلسطینی رہ نما اور قوم کے بہادر سپوت کریم یونس کو دشمن کی قید سے آزادی پر مبارکباد دی۔