جمعه 02/می/2025

اسماعیل ھنیہ

قوم حماس کے ساتھ ہے، عام انتخابات کے مطالبے پر بدستور قائم ہیں:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے انتخابات ،صدارتی اور قانون سازی کے انتخابات اور تنظیم آزادی فلسطین کے ساتھ نیشنل کونسل کےانتخابات کے مطالبے پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات وقت کی ضرورت ہیں اور فلسطینی اتھارٹی کو اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام لینے کے لیے بجائے جلد از جلد الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

طلبا یونین کے انتخابات میں اسلامک بلاک کی کامیابی پرھنیہ کی مبارک باد

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیرزیت یونیورسٹی میں جماعت کے حمایت یافتہ طلبا گروپ اسلامی بلاک کو طلبہ کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

فلیگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے ہائی الرٹ اسرائیل کے کھوکھلے پن کا ثبوت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے "نام نہاد فلیگ مارچ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیےبیت المقدس کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں فوج اور پولیس کو ہائی الرٹ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ نام نہاد اسرائیلی ریاست اندر سے کس قدر کھوکھلی ہوچکی ہے۔

ھنیہ کا اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل سے اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت [تحریک] حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سےغزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت پر ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

غزہ پر جارحیت کی مذمت، قابض اسرائیل کا سکون برباد کردیں گے: ھنیہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت اور 13 فلسطینیوں کی شہادت کے واقعے پر اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ہنیہ کی الشیخ جبر عمار کو جلاوطنی کے بعد وطن واپسی پر مبارکباد

اسلامی تریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سرکردہ فلسطینی رہ نما مجاھد جبر عمار کو طویل جلا وطنی کے بعد وطن واپسی پرمبارک باد پیش کی۔

ایرانی وزیرخارجہ اور اسماعیل ھنیہ کے درمیان فون پر تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

فلسطین کی آزادی،اسرائیل کے خاتمے کا مشن منطقی انجام تک جاری رہے گا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیوری کے سرابرہ اسماعیل ہنیہ نےکہا ہے کہ عزم، ثابت قدمی، استقامت کے ساتھ قربانیوں کی پرواہ کیے بغیر آزادی کی راستے پرگامزن ہیں۔ ہمارا عہد ہے کہ ہم صہیونی ریاست کےوجود کے خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

اسرائیل اتھارٹی کے ساتھ مل کرمزاحمت کی بیخ کنی کرنا چاہتا ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کی شام کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب ریاست فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی سے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کا دورہ الجزائر، قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے الجزائرکے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ الجزائر کی قومی اسمبلی کے سپیکر صالح قوجیل سے ملاقات کی۔ الجزائرآمد کے بعد حماس کے وفد کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں استقبال کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔