پنج شنبه 01/می/2025

اسماعیل ھنیہ

ہنیہ کا ہمہ جہت مزاحمت، پی ایل او کی تشکیل نو اور انتخابات کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جامع مزاحمت کے آپشن کو اپنانے، فلسطینی عوام کی استقامت اور مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض ریاست کی فوج اور آباد کاروں کے جرائم کے خلاف جدوجہد کرنے پر زور دیا۔

امارات کے صدر کےبھائی کی وفات پر اسماعیل ھنیہ کی تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب الشیخ محمد بن زاید النہیان کو ان کے بھائی ابوظبی کے حکمران کے نمائندہ عزت مآب الشیخ سعیدبن زید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

قاہرہ اجلاس سے قبل محمود عباس اور اسماعیل ھنیہ کی ترکیہ میں ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے کل آج بدھ کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس سے ملاقات کی۔

جنین کو قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جنین میں مزاحمت نے دشمن کو سخت سبق سکھایا اور اسے بھاری نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ غرب اردن بالخصوص جنین میں قابض فوج کے خلاف برسرپیکار مزاحمت کاروں کی مدد کے تمام آپشن میز پرموجود ہیں۔

حماس کی قیادت کی ایران میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی اعلیٰ قیادت نےکل منگل کی شام ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی سے ملاقات کی۔

ھنیہ کی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی قیادت کے وفد نے کل سوموار کی شامل تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں انہوں نے فلسطین اور خطے کی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اسماعیل ھنیہ کا غزہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکارکے والد کو فون

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے تین روز قبل غزہ کی پٹی میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار خالد مصلح کے والد کو فون کیا اور ان کے بیٹے کی شہادت پر ان سے افسوس کا اظہار کیا۔

حماس کی قیادت کی مصری انٹیلی جنس وزیر عباس کامل سے ملاقات

سوموار کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے وفد نے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی سربراہ میں قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس کے وزیر جنرل انٹیلی جنس عباس کامل سے ملاقات کی۔

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کی قاہرہ آمد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کا ایک وفد جس کی سربراہی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کر رہے ہیں کل ہفتےکو مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا ہے۔ یہ دورہ مصری قیادت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

ہنیہ کا ایردوآن کو فون،الیکشن میں فتح پر مبارکباد دی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کل منگل کو ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو فون کیا اور انہیں ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے ان کی صدارت میں ترکیہ کے لیے نیک خواہشات، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔