دنیا بھر کے حریت پسند عوام غزہ اور اسیران کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے
ہفتہ-3-اگست-2024
ہفتے کے روز دُنیا کے آزادی پسند عوام نے "غزہ اور فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں عالم گیر احتجاج کی اپیل پر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ ان مظاہروں میں دنیا کے لاکھوں شہریوں نےسیکڑوں شہروں میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت نعرے لگائے اور اسرائیلی ریاست کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری بربریت اور نسل کشی کی جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔