پنج شنبه 01/می/2025

اسلامی جہاد

اسلامی جہاد کے وفد کا دورہ ماسکو، نائب روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے روس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں‌ نے روسی نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے ماسکو کے مندوب میخائل بوگدانوف سے ملاقات کی ہے۔

قاہرہ مذاکرات کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ ہوگا: اسلامی جہاد

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ مصرکی نگرانی میں فلسطینی دھڑوں میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ہی جماعت فلسطین کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرے گی۔

اسلامی جہادکافلسطین میں مشترکہ جامع سیاسی پروگرام تشکیل دینے کا مطالبہ

اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے تمام فلسطینی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مل کر ایک ایسا جامع سیاسی پروگرام تشکیل دیں جس میں تمام فلسطینی قوتوں کو شامل ہونے اور اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع ملے۔

حماس اور اسلامی جہاد کی قیادت کی قطر میں ملاقات

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں ملاقات کی۔

مراکش کے اسرائیل سے تعلقات کے قیام پرحماس اور اسلامی جہاد کی شدید مذمت

افریقی عرب ملک مراکش کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی تعلقات معمول پرلانے کے اعلان پر فلسطینی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

خلیجی ریاستوں کی اسرائیل دوستی عرب اقوام کے اصولوں کو تاراج کررہی ہے

اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس کے فیصلوں سے انحراف اور عجلت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان فلسطینی قوم کے لیے کسی بھی فائدے کا باعث نہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام سے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر اپنی بالادستی اور غاصبانہ قبضے کو مسلط کرنے کا نیا موقع ملے گا۔

سعودیہ میں نیتن یاھو کا استقبال حرمین، القدس سے غداری ہے: اسلامی جہاد

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دورہ سعودی عرب پر فلسطینی قیادت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیاہے۔ اسلامی جہاد نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کو عالم اسلام، مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد کے درمیان فلسطین کی تازہ صورت حال پر بات چیت

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے درمیان فلسطین کی تازہ صورت حال کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

بھوک ہڑتالی اسیر کی زندگی کو خطرہ، حماس-اسلامی جہاد کی تنبیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور اسلامی جہاد نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی ماہر الاخرس کی زندگی کو کچھ ہوا تو صہیونی ریاست کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ دونوں جماعتوں ‌نے 75 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر ماہر الاخرس کو فوری طور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسلامی جہاد کا طویل انٹیلی جنس آپریشن جس نے دشمن پر لرزہ طاری کر دیا

فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں دعویٰ ‌کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک انٹیلی جنس آپریشن میں دشمن کے خوف اور دبدبے کی دھاک مٹا دی ہے۔