
اسلامی جہاد اور حماس کی اسرائیلی جیل سے فرار پر مبارک باد
منگل-7-ستمبر-2021
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے گذشتہ روز اسرائیلی جیل جلبوع سے چھ فلسطینی قیدیوں کے سرنگ کے ْذریعے فرار کو صہیونی ریاست کے سیکیورٹی سسٹم پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔ دونوں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے فلسطینی قیدیوں کے فرار کی کارروائی پر فلسطینی قوم کو مبارک باد اورفرار ہونے والے قیدیوں کی کوشش کی تحسین کی ہے۔