
امریکا کی حماس اور اسلامی جہاد سمیت کئی دوسری تنظیموں پر پابندیاں
جمعرات-12-ستمبر-2019
امریکا نے منگل کے روز مختلف عالمی عسکری تنظیموں اور ان کے مددگاروں پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے جن میں فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت'حماس'، اسلامی جہاد، ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے منسلک افراد شامل ہیں۔