
نیتن یاھو شکست سے توجہ ہٹانے کے لیے غزہ کو نشانہ بنا رہے ہیں
اتوار-3-نومبر-2019
فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے تازہ بمباری کو صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی شکست کا رد عمل قرار دیا ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر کی گئی بمباری دشمن کی ننگی جارحیت اور نیتن یاھو کی شکست کا واضح ثبوت ہے۔