پنج شنبه 01/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

حالیہ غزہ جنگ میں حماس فتح مند رہی: سابق اسرائیلی اہلکار

سابق اسرائیلی جنرل ماتان ولنائی نے کہا ہے کہ غزہ پر حالیہ جنگ سے "اسرائیل" کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "حماس" کی تحریک اس جنگ میں سفارتی طور پر کامیاب ہوئی باوجود اس کے کہ اس نے عسکری طور پر اس میں حصہ نہیں لیا۔

القدس میں آباد کاری کے نئے منصوبوں کی منظوری یہودی غنڈہ گردی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں آبادکاری کے نئے منصوبوں کی منظوری فلسطینی زمین کی مزید یہودیت اور فلسطینی شناخت کو مٹانے کے مترادف ہے۔

سعودی عرب کے ساتھ رابطے نہیں، پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے لبنان سے نشریات پیش کرنے والے ’المیادین‘ چینل کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ حماس کی قیادت نے سعودی عرب سے اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے بات کی ہے مگر سعودی عرب نے حماس کو حیران کن شرط عاید کرکے خاموش کرادیا۔

مغربی کنارے میں بستیوں میں اضافہ اسرائیل کا اعلان جنگ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں توسیع، فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور نقل مکانی میں اضافہ ہماری سرزمین اور فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کا اعلان جنگ ہے۔

اسرائیل:بزرگ فلسطینی رہ نما کی بیرون ملک سفر پرپابندی میں توسیع

ہفتے کے روز قابض اسرائیلی قابض حکام نے 1948 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اندر اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجدید کی ہے۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی رہ نما کو ڈیڑھ سال قید کی سزا

بُدھ کے روزقابض اسرائیلی حکام نےانتخابی گروپ "القدس موعدنا " کے امیدوار اور طولکرم سے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما محمد صبحا کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیلی دشمن کو فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ قابض ریاست کے رہ نماؤں کی طرف سے دی گئی دھمکیاں، خاص طور پر دشمن کے وزیر دفاع گینٹز کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔

جنین کے مغرب میں یہودی بستی ایک نئی صہیونی جارحیت ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے منگل کے روزایک بیان میں قابض اسرائیل کی طرف سے شہریوں کی دسیوں دونم زمینوں کی چوری اور شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین گورنری میں ایک نئی یہودی بستی کے قیام کے منصوبے کی منظوری کی مذمت کی ہے

حماس کی سابق نائب وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے سابق نائب وزیر اعظم ڈاکٹر ناصر الدین الشاعر پر قاتلانہ حملے کو پوری قوم کے ساتھ غداری قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فلسطین۔ اسرائیل اقتصادی سربراہ اجلاس ہتھیار ڈالنے کے مترادف: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان اقتصادی سربراہ اجلاس کے انعقاد کی تیاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتائج پرخبردار کیا ہے۔