پنج شنبه 01/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

العاروری کی سابق فلسطینی اسیر اورمعلم احمد ابو ہنود کی وفات پر تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے جماعت کے عسکری ونگ القسام شہید بریگیڈ کے کمانڈر، سابق اسیر اور فلسطینی مربی ومعلم احمد ابو ھنود کی وفات پر اس کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں اکتوبرمیں انسانی حقوق کی409 خلاف ورزیاں

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کا مغربی کنارے میں یونیورسٹی کے طلباء کو نشانہ بنانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی طرف سے اپنے شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابض ریاست کی پالیسیوں کے ساتھ واضح ہم آہنگی ہے جسے روکا جانا چاہیے۔

ابراہیم منیرکی وفات سے فلسطینی قوم اپنے مخلص رہ نما سے محروم ہوگئی

حماس کے سرکردہ رہ نما خالد مشعل نے حال ہی میں لندن میں وفات پانے والے اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام ابراہیم منیر کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابراہیم منیر کی وفات سے فلسطینی قوم ایک مخلص اور درد دل رکھنے والے رہ نما سے محروم ہوگئی ہے۔

اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام کی وفات پرحماس کا اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اخوان المسلمون کے قائم مقام مرشد عام ابراہیم منیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور جماعت کی قیادت سے افسوس کا اظہارکیا ہے۔

اسرائیلی بمباری سے زخمی القسام بریگیڈ کا ایک رکن شہید

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح سے اپنے ایک رکن کی شہات کا اعلان کیا ہے۔ شہید فلسطینی شہری گذشتہ برس اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوگیا تھا۔

نابلس کا محاصرہ اسرائیل کا سنگین جرم،مزاحمت جاری رکھیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ نابلس شہر اور مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور کیمپوں کے محاصرے کا جاری رہنا ایک مکمل جرم ہے جو ہمارے عوام کی مزاحمت اور استقامت کے عزم کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ یہ محاصرہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی ثابت قدمی اور بہادری کے سامنے قابض کے حفاظتی نظام کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

شہیدعدی تمیمی فلسطینی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں: ھشام قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے رُکن ہشام قاسم نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان عدی التمیمی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدی ہزاروں فلسطینی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

’قیدیوں کا مسئلہ اولین ترجیح ہے، ان کی رہائی کی کوششیں جاری رکھیں گے‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے زوردے کر کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی قیدیوں کا مسئلہ حماس اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ایجنڈے کے لیے اولین ترجیح تھا، ہے اور رہے گا۔

حماس کا وفد آج بدھ کو شام کے دارالحکومت دمشق کا دورہ کرے گا

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جماعت کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور عرب واسلامی تعلقات کے دفترکے سربراہ خلیل الحیا کی قیادت میں آج بدھ کو شام کادورہ کرے گا۔

عراق کے نو منتخب صدرکو عہدہ سنبھالنے پراسماعیل ھنیہ کی مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے صدر عبداللطیف رشید کو عراقی پارلیمنٹ کا اعتماد جیتنے اور برادر جمہوریہ عراق کے صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔