پنج شنبه 01/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

منامہ میں اسرائیلی صدرکا استقبال قابل مذمت اور شرمناک ہے:باسم نعیم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن باسم نعیم نے اسرائیلی صدر کے دورہ بحرین اور منامہ میں ان کے استقبال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک عرب حکمران کا ایک نسل پرست ریاست کے سربراہ اور سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کے استقبال کا منظر قابل مذمت اور شرمناک ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری کے بھائی کی وفات پر اسماعیل ھنیہ کا اظہار تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کے بھائی کی وفات پر ان سے تعزیت اور سوگوارخاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین کے چپے چپے کی آزادی ہمارے قومی حقوق میں سرفہرست ہے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ"فلسطینی عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کا عالمی دن ہمارے قومی اور تاریخی حقوق کی پاسداری کی تصدیق کرنے کا ایک نیا موقع ہے، جس میں سب سے اہم مسئلہ فلسطین کی آزادی کی بات کرتے ہیں۔

حماس رہ نما کی قطر ورلڈ کپ کے آغاز کے انتظامات کی تعریف

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے ایک رکن ہشام قاسم نے کہا ہے کہ "2022 کے فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں قطر کی طرف سے تنظیم کی سطح کا مظاہرہ اس برادر عرب ملک کی تیاری اور اس کی صلاحیت و استعداد کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔"

مفتی اعظم پاکستان کی وفات اسماعیل ھنیہ کا اظہار تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے پاکستان کے سابق مفتی اعظم کے بھائی محمد تقی عثمانی سے ان کے بھائی مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

غزہ میں آتش زدگی کے واقعے پر خالد مشعل کا اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے غزہ کی پٹی میں دو روز قبل ایک پناہ گزین کیمپ میں ہونے والی آتش زدگی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

نیتن یاہو کی آبادکاری کی پالیسی ناکام ہوگی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آبادکاری غیر قانونی ہے۔ نیتن یاہو کا انتہا پسند بن گویر سے یہودی بستیوں اور 65 کالونیوں کو "آئینی" قرار دینے اور مغربی کنارے میں بائی پاس سڑکیں قائم کرنے کا مجرمانہ عہد ایک کھلی پالیسی ہے جو کہ قبول نہیں کی جائے گی۔

فلسطینی عوام دشمن پر فتح کی صلاحیت رکھتے ہیں:العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام فتح حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سے پہلے آنے والے غاصبوں اور جارحوں کے ساتھ دشمن کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فلسطینی دھڑوں کی صفوں میں اتحاد الجزائرکی اہم خدمت ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے آخری مرحلے کے دوران الجزائر کی سفارت کاری کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ الجزائر نے گذشتہ مہینوں کے دوران باضابطہ طور پر تین انتہائی اہم سٹیشنوں پرخدمات انجام دی ہیں جو خطے کی سطح پر اپنی مرکزیت اور قومی کردار کو بحال کر رہے ہیں۔

غزہ میں نصرت الاقصیٰ مارچ میں ہزاروں افراد کی شرکت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے زیر اہتمام کل جُمعہ کو غزہ کی پٹی میں دفاع القدس اور نصرت مسجد اقصیٰ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ جلوس میں شریک ہزاروں نوجوانوں نے غرب اردن اور بیت المقدس میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے۔