
سعودی عرب میں قید فلسطینی باپ بیٹا رہا، الرشق کی تصدیق
جمعرات-16-فروری-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے فلسطینی انجینیر سلیمان حداد المعروف "ابو یحییٰ" اور ان کے بیٹے یحییٰ کو رہا کردیا ہے۔ رہائی کے بعد دونوں باپ بیٹا ترکیہ کے شہر استنبول چلے گئے ہیں۔