پنج شنبه 08/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ حالات کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں: مشعل

بیرون ملک اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں حالات مزید کشیدگی کی طرف بڑھنے والے ہیں۔ آنے والے دن محاذ پرزیادہ گرم ہونے والے ہیں۔

عبداللہ البرغوثی اسرائیلی جیلوں میں اسیری کے 21 ویں سال میں داخل

تاریخ میں سب سے زیادہ سزا پانے والے فلسطینی قیدی عبداللہ غالب البرغوثی (عمر51 سال) صیہونی قابض ریاست کی جیلوں میں اپنی اسیری کے 21ویں سال میں داخل ہو گئے ہیں۔

سزائے موت کا قانون فلسطینیوں کے قتل عام کا سرٹیفکیٹ ہوگا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیلی کنیسٹ میں فلسطینی اسیران کو سزائے موت دینے کے نام نہاد کالے قانون کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس کی یہودی آباد کاروں کے حملوں کے سنگین نتائج پر وارننگ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے صیہونی قابض ریاست کے رہ نماؤں اور اس کی فاشسٹ حکومت کو مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے حوارہ اور عصیرہ القبلیہ میں آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات، ننگا ناچ، مجرمانہ اور ناروا سلوک ،ان کے املاک اور مکانات کو آگ لگانے اور دیگر حربوں کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

فلسطین میں یہودی آباد کاری عالمی برادری کے لیے چیلنج ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہےکہ اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں ہزاروں نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر کی منظوری بین الاقوامی قانون اور عالمی برادری کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے۔

شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے پوری قوم اور مسلم امہ کی طرف سے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

دشمن کے جرائم پر مزاحمت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے: القسام

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں مزاحمتی قوتیں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی دشمن کے بڑھتے ہوئے جرائم کو دیکھ رہی ہیں اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

بیت المقدس کے دفاع کی جنگ میں پوری قوم اہالیان القدس کا ساتھ دے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے صیہونی قابض ریاست کے خلاف جنگ میں مقبوضہ بیت المقدس کے عوام کی حمایت اور ان کے ساتھ متحد ہونے پر زور دیا ہے۔

افریقی یونین میں اسرائیلی بائیکاٹ پرحماس کا خیرمقدم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے سربراہی اجلاس کے ہال سے اسرائیلی وزارت خارجہ میں افریقی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان کی بے دخلی کا خیر مقدم کیا۔

دفاع القدس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے عرب اور اسلامی دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی روکنے اور یہودی تسلط سے مسلمانوں کے اس تیسرے مقدس ترین مقام کی مکمل آزادی کی خاطر تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائیں۔