جمعه 09/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

ابوخدیجہ کی شہادت پراظہار افسوس، دشمن کو حساب دینا ہوگا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کل یکم رمضان المبارک کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 25 سالہ امیر عماد ابو خدیجہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے شہید کے خاندان اور پوری قوم سے تعزیت کی ہے۔

حماس کے وفد کی ماسکو میں روسی صدر کے ایلچی سے ملاقات

جمعرات کو اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کے ایک وفد نے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف سے فلسطینی کاز میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیل اتھارٹی کے ساتھ مل کرمزاحمت کی بیخ کنی کرنا چاہتا ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کی شام کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب ریاست فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی سے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کا دورہ الجزائر، قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے الجزائرکے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ الجزائر کی قومی اسمبلی کے سپیکر صالح قوجیل سے ملاقات کی۔ الجزائرآمد کے بعد حماس کے وفد کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں استقبال کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

حماس نے ایران سعودی معاہدے پر اسرائیلی غصہ مسترد کردیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ "ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد اسرائیلی قابض ریاست کے سیاسی سیاسی اور سکیورٹی حلقوں کی طرف سے جس غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ سعودیہ اور ایران کے درمیان اختلافات کا فائدہ صرف صہیونی ریاست کو پہنچ رہا ہے۔

ھنیہ کی شہید خروشہ کی بیوہ سےتعزیت،شہید کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے شہید عبدالفتاح خروشہ کی اہلیہ محترمہ ام خالد خروشہ کو فون کیا اور ان کے شوہر کی شہادت پر تعزیت اور ان کی فلسطینی تحریک آزادی میں اپنی جان قربان کرنے کے عظیم کارنامے پر مبارکباد پیش کی۔

بیروت میں حماس اور حزب اللہ کی قیادت کے درمیان ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک سرکردہ وفد نے لبنان میں جماعت کےمندوب ​احمد عبد الہادی کی سربراہی میں حزب اللہ کے فلسطینی تعلقات کے عہدیدار حسن حبلہ سے ملاقات کی اور انہوں نے فلسطینی کاز کی تازہ ترین سیاسی پیش رفت اورلبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

شہید خروشہ کی نماز جنازہ پرعباس ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے عبدالفتاح خروشہ کے جنازے پرعباس ملیشیا کے حملے کی مقامی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

’جنگ بندی کا مطالبہ جدوجہد آزادی فلسطین کے حق سےمحروم کرنا ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے بیرون ملک شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ "فلسطین میں جنگ بندی کے بارے میں بات کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم بنجمن نیتن یاہو کو اسرائیل کے ایجنڈے کے مطابق تنازع فلسطین کو ختم کرنے کا موقع دیں۔"

بن گویر کے کا بیان صہیونی ریاست کے لیے آتش فشاں ثابت ہوگا:قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک رکن ہشام قاسم نے کہا ہے کہ فاشسٹ صہیونی وزیر بن گویر کی طرف سے رمضان کے مہینے میں ہمارے بیت المقدس کے شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان قابض ریاست کے سامنے ایک دھماکے اور آتش فشاں سے کم نہیں۔