جمعه 09/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

مزاحمت،قومی یکجہتی آزادی کے حصول کا بہترین راستہ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تمام میدانوں میں جامع مزاحمت اورقومی اتحاد و استقامت سلب شدہ حقوق کے حصول کا بہترین راستہ ہے۔ مزاحمت اور قومی یکجہتی ہی کے ذریعے ہم اپنی سرزمین اور مقدسات کی حفاظت کرسکتے ہیں اور آزادی کی منزل ک تک پہنچ سکتے ہیں۔

القسام کارکن اسرائیلی زندانوں سے 20 سال قید کے بعد رہا

کل اتوار کو اسرائیلی قابض فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے رکن یوسف توفیق مسعود کو 20 سال تک جیل میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔ یوسف مسعود کا تعلق غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح سے ہے۔

بچوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےزور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی غیر منصفانہ ناکہ بندی کے جرم کے ذریعے فلسطینی بچوں کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی جاری ہے، بیمار بچوں کو علاج، خوراک اور ادویات سے روکنا، گھروں میں نظر بندی اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کی قاہرہ آمد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کا ایک وفد جس کی سربراہی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کر رہے ہیں کل ہفتےکو مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا ہے۔ یہ دورہ مصری قیادت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

صنعا میں حماس کے دفتر میں اسلامی جہاد کے وفد کی آمد

اسلامی جہاد کے ایک وفد نے گذشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے دفتر کا دورہ کیا جہاں حماس کے قائم مقام مندوب معاذ ابو شمالہ نے صنعاء میں اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے احمد برکہ اور ان کے ہمراہ وفد کا صنعاء میں تحریک کے دفتر میں استقبال کیا۔

حماس کی القدس کے تاریخی قلعے کومیوزیم میں تبدیل کرنے کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں الخلیل گیٹ کے علاقے کے قریب یروشلم کے تاریخی قلعے کو نام نہاد "ڈیوڈ سیٹاڈل میوزیم" میں تبدیل کرنے کے صیہونی قابض حکام کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کی طیب ایردوآن کو دوسری بار ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پرمبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر اور ترکیہ کے حال اور مستقبل کو مزید ترقی، استحکام اور خوشحالی کی طرف لے جانے کے لیے برادر ترک عوام کا ایک بار پھر اعتماد حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

فلسطین کے چپے چپے کی آزادی تک مسلح جہاد جاری رکھیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطین میں قابض ریاست کے بڑھتے ہوئے جرائم سے ہمارےعوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ فلسطینی قوم میں مزاحمت کی طرف رحجان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

حماس کی اسرائیلی ریاست کو شکست دینے کی سالگرہ پرلبنان کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے لبنانی جمہوریہ کو اس کی سرزمین سے صیہونی قابض ریاست کی شکست کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ یاد اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ حقوق کی بحالی کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔

قوم حماس کے ساتھ ہے، عام انتخابات کے مطالبے پر بدستور قائم ہیں:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے انتخابات ،صدارتی اور قانون سازی کے انتخابات اور تنظیم آزادی فلسطین کے ساتھ نیشنل کونسل کےانتخابات کے مطالبے پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات وقت کی ضرورت ہیں اور فلسطینی اتھارٹی کو اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام لینے کے لیے بجائے جلد از جلد الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔