شنبه 10/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

شام پر اسرائیلی بمباری دہشت گردی اور کھلی غنڈہ گردی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے شام پر بار بار اسرائیلی بمباری کو "دہشت گردی" اور "غنڈہ گردی" قرار دیا ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک بدمعاش ریاست ہے جو خطے کے ممالک پر مسلسل جارحیت مسلط کیے ہوئے ہے۔

سویڈن میں قرآن کو جلانا مسلمانوں کے عقائد پر حملہ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی بیرون ملک قیادت کے ایک رُکن سامی ابو زہری نے سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک کو سر عام نذرآتش کرنےکے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنے اقدام کو مسلمانوں کے عقائد پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے عید سے قبل سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مقبوضہ مغربی کنارے کے حکام سے عیدالاضحیٰ سے قبل تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کا عالمی عدالت سے اسرائیلی جرائم کی موثر تحقیقات کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کے بیانات، جن میں انہوں نے کہا تھا کہ "ہمیں اس دنیا کو سمجھنا چاہیے جس میں زندہ لوگ رہتے ہیں۔

آباد کاروں کے ہاتھوں مساجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عوریف میں انتہا پسند یہودی آبادکاروں کےہاتھوں مساجد کی بے حرمتی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئےان واقعات کو اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں ہونے والے گھناؤنے جرم قرار دیا۔

مزاحمت فتح مند، اسرائیلی دشمن زخم چاٹنے پرمجبور ہوگیا: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] تحریک کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہےکہ مقبوضہ فلسطین میں بالعموم اور مغربی کنارے میں بالخصوص بڑھتی ہوئی فاتحانہ مزاحمت نے عملی طور پر قابض دشمن اور اس کےآباد کاروں کے خلاف گیم رولز میں عملی تبدیلی کی ہے۔

نابلس میں بستیوں کی تعمیر جارحیت اور اراضی چوری کا تسلسل ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایلی یہودی بستی میں ایک ہزار مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ننگی جارحیت اور اراضی چوری کا تسلسل قرار دیا۔

حماس رہ نما ایک سال کی انتظامی حراست کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا

کل بدھ کو اسرائیلی قابض حکام نے ایک سال کی انتظامی حراست کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی رہ نما فازع صوافطہ کو طوباس سے رہا کر دیا۔

حماس کی قیادت کی ایران میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی اعلیٰ قیادت نےکل منگل کی شام ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی سے ملاقات کی۔

‘حماس اور مزاحمتی قوتیں مسجد اقصیٰ کی تقسیم نہیں ہونے دیں گی‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک قیادت کے رکن علی برکہ نے خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کا قابض اسرائیلی ریاست کا منصوبہ خطرناک ہے اور اس کا مطلب خطے کو علاقائی مذہبی جنگ میں داخل کرنا ہے۔ یہ جنگ کہاں تک جاتی ہے کسی کو معلوم نہیں ہوگی۔