شنبه 10/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

سویڈن میں دوبارہ قرآن جلانے کی اجازت نفرت پھیلانے کی کوشش ہے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے سویڈن میں قرآن پاک کو نذرآتش کرنےکی دوبارہ اجازت دینے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پورے عالم اسلام کی توہین قرار دیا ہے۔

اسرائیل کو غیر نسل پرست ریاست قرار دینے کے امریکی فیصلے کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے صیہونی ریاست کو "غیر نسل پرست ریاست" قرار دینے کی قرارداد پر امریکی کانگریس کی ووٹنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ قرارداد غاصبانہ قبضے کے خلاف امریکی تعصب ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

پرانے بیت المقدس شہر میں یہودی آباد کاروں کا اشتعال انگیز مارچ

کل منگل کو درجنوں یہودی آباد کاروں نے ایک اشتعال انگیز مارچ کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران انہوں نے اسرائیلی پرچم اٹھا رکھےتھے اور وہ یروشلم کے شہریوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

مسجد اقصیٰ کے خلاف مذموم اسرائیلی عزائم کامیاب نہیں ہونےدیں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے صیہونی قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر دھاووں اور اس کے صحنوں میں اشتعال انگیز تلمودی رسومات کے خلاف خبردار کیا ہے۔

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کامطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام سیاسی قیدیوں اور مزاحمت کاروں کو فوری طور پر رہا کرے۔

سیاسی گرفتاریاں دشمن کی خدمت،مفاہمتی کوششیں سبوتاژ ہوئیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی حکام کی جانب سے طلباء، جماعت کے حامیوں، مزاحمتی کارکنوں اور اس کے سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی گرفتاری کی غیر منصفانہ پالیسی اور گھروں پر دھاوا بولنے اور نہتے شہریوں کو ہراساں کرنے، ڈرانے دھمکانے کے تسلسل کی شدید مذمت کی ہے۔

مسلمان ممالک فلسطینیوں کو اسلحہ اور مالی امداد فراہم کریں:خالد مشعل

بیرون ملک اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما خالد مشعل نے مسلم امہ اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمت کی مالی اور امدادی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مدد کریں۔

مسلم امہ آزادی فلسطین کے پروگرام میں بھرپور طریقے سے شامل ہو: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمت کی حمایت کرے اور فلسطین کی آزادی کے منصوبے میں شامل ہونے کے لیے الجزائر کی کے موقف اور کردار کی تقلید کرے۔

جنین کو قابض فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ جنین میں مزاحمت نے دشمن کو سخت سبق سکھایا اور اسے بھاری نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ غرب اردن بالخصوص جنین میں قابض فوج کے خلاف برسرپیکار مزاحمت کاروں کی مدد کے تمام آپشن میز پرموجود ہیں۔

جنین حملہ اسرائیلی جرائم کے تسلسل کی نئی کڑی ہے:العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نایب صدر الشیخ صالح العاروری نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں ایک پناہ گزین کیمپ میں آج سوموار کے روز اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔