جمعه 09/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

فلسطینی اتھارٹی نے غزہ میں بجلی بحران کے حل کا فارمولہ مسترد کردیا

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اور بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے ہم نے قاہرہ میں جنرل سکریٹریزکے اجلاس سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا اور نہ ہی ہم نے کوئی بات چیت کی۔

مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسومات مقدسات کے خلاف مذہبی جنگ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے زور دے کرکہا ہے کہ ہمارے فلسطینی عوام قربانیوں کی پرواہ کیے بغیر مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس کے اسلامی تشخص کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر قبضے کی پالیسی مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہماری قوم مسجد اقصیٰ کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے۔

ہنیہ کا ہمہ جہت مزاحمت، پی ایل او کی تشکیل نو اور انتخابات کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جامع مزاحمت کے آپشن کو اپنانے، فلسطینی عوام کی استقامت اور مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض ریاست کی فوج اور آباد کاروں کے جرائم کے خلاف جدوجہد کرنے پر زور دیا۔

کل جماعتی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لیے حماس کے وفدکی قاہرہ آمد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد آج ہفتے کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچا ہے جہاں حماس کی قیادت کل اتوار کو فلسطینی دھڑوں کے سیکرٹریز کی س سطح پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

امارات کے صدر کےبھائی کی وفات پر اسماعیل ھنیہ کی تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب الشیخ محمد بن زاید النہیان کو ان کے بھائی ابوظبی کے حکمران کے نمائندہ عزت مآب الشیخ سعیدبن زید آل نھیان کے انتقال پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

شہید نوجوان ندیٰ سپرد خاک، حماس کا مزاحمت کے ہاتھ مضبوط کرنے پر زور

بدھ کے روز عوام کے جم غفیر میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے نوجوان 23 سالہ محمد عبدالحکیم نعیم ندیٰ کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ندا کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے قابض دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت تیز کرنے اور مزاحمت کو تقویت دینے پر زور دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے میں القسام کے تین مجاھدین شہید

کل منگل کے روز اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک بزدلانہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے تین مجاھدین کو شہید کردیا۔

قاہرہ کانفرنس کامیاب بنانے کے لیے حماس کی دیگر جماعتوں سے مشاورت

آئندہ ہفتے مصرکی کوششوں سے قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کےدرمیان مصالحتی بات چیت کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے حماس نے دوسری جماعتوں کے ساتھ مشاورت شروع کی ہے۔

مسجد اقصیٰ مخالف اسرائیلی جرائم روکنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے مسجد اقصیٰ سے تعلق کو تیز کرنے اور وہاں لوگوں کو متحرک کرنے کی ضرورت پر ​زور دیا ہے۔

سویڈن میں دوبارہ قرآن جلانے کی اجازت نفرت پھیلانے کی کوشش ہے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے سویڈن میں قرآن پاک کو نذرآتش کرنےکی دوبارہ اجازت دینے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پورے عالم اسلام کی توہین قرار دیا ہے۔