شنبه 10/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

حماس کی پاپوا گنی کے القدس میں سفارت خانہ کھولنے کے اعلان کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے پاپوا نیو گنی کے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے فلسطینی عوام کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہوگی اور ہماری مقبوضہ زمین پر قابض ریاست کو کوئی قانونی حیثیت نہیں دے گی۔

العاروری کو دھمکی، حملہ ہوا دشمن کوآگ کے سمندر میں دھکیل دیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکی طرف سے جماعت کے سیاسی شعبے کے نائب صالح العاروری کو قتل کرنے کی دھمکی کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس کا سیرالیون سے سفارت خانہ القدس منتقل کرنے پرنظرثانی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت [ حماس] کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے جماعت کی جانب سے جمہوریہ سیرالیون پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست میں اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے پر نظٖرثانی کرے۔

عالمی برادری نسل پرست اسرائیلی قیادت کو کٹہرے میں لائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض ریاست کے نسل پرست لیڈروں کو کٹہرے میں لانے کے اقدامات کرے۔

حماس کی اسرائیل مخالف عدالتی فیصلے کو رد کرنے پر برطانیہ کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے خلاف کھڑے ہونے اور مقدمہ بین الاقوامی عدالت میں پیش کرنے کے اصول کے خلاف رائے پیش کرنے کے برطانیہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

مزاحمت عروج پرہے،اسرائیلی دھمکیوں سے خائف نہیں: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نےکہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اپنی شان و شوکت کے صفحات پر واپس آنے والا ہے کیونکہ وہ قابض دشمن اوراس کی بستیوں کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کی طرف سے دھمکیاں اور تحریک کے قائدین کو قتل کی دھمکیاں دے کر انہیں خوف زدہ کرنے کوشش بری طرح ناکام ہوگی۔ حماس دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

غرب اردن میں ایک ملین آباد کاروں کو بسانے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان جہاد طہٰ نے کہا ہے کہ انجینیروں اور منصوبہ سازوں کی طرف سے مقبوضہ شمالی مغربی کنارے میں آباد کاروں کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھانے کا اسرائیلی اقدام فلسطینی اراضی کوغصب کرنے اور فلسطینیوں کے قومی تشخص کو مٹانے کی اسرائیلی پالیسی کو ثابت کرتا ہے۔

علی اکبر ولایتی کا اسماعیل ھنیہ کو فون،مزاحمتی کارروائیوں پرمبارک باد

کل منگل کواسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبرولایتی نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ سے فون پر بات کی۔

فلسطینیوں کی جبری ھجرت کے منصوبے کا مقابلہ کیا جائے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے مقبوضہ مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے صہیونی قابض ریاست کے منصوبے کا مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف یہودی آباد کاری نہیں ہے بلکہ یہ منصوبہ لوگوں کو مغربی کنارے سے بے گھر کرنے کا ہے۔

حوارہ میں دو صہیونیوں کی ہلاکت،حماس کی قوم کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی آباد کاروں کی ہلاکت پر فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی عوام کے دفاع، قابض ریاست کے جرائم کا جواب، مسجد اقصیٰ کو تقسیم اور یہودیت کے خطرے سے بچانے کے لیے مزاحمت کے پختہ اورغیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے۔