شنبه 10/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

حماس کا اقوام متحدہ سےغزہ میں اسرائیلی جرائم فوری بند کرانے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری صہیونی "دہشت گردی اور جرائم کے سلسلے" کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔

ایمنسٹی کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ اورپیشہ وارانہ اصولوں کا مذاق ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےانسانی حقوق کی عالمی تنظیم’ہیومن رائٹس واچ‘ سے اپنی تازہ ترین رپورٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں حماس پر جنگی جرائم کا بھونڈا الزام عاید کیا گیا ہے۔ حماس نے اس رپورٹ کے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ غیرپیشہ ورانہ اور ناقابل اعتباررپورٹ ہے۔ یہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے جس میں صریحاً قابض ریاست کی حمایت میں متعصب برتا گیا ہے‘‘۔

جنگ بندی مذاکرات روکنے کا فیصلہ نہیں کیا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رُکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ خان یونس میں المواصی میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے جواب میں حماس کی طرف سے مذاکرات کو روکنے کے فیصلے کے بارے میں میڈیا میں آنے والی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ حماس نے جنگ بندی مذاکرات روکنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی جنگی جرائم کو سند جواز دینے سے باز رہے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے ایوان صدر کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم پر اسرائیل کے بجائے فلسطینیوں پر تنقید کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا ایوان صدر جلاد اور مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کرکے قوم کے ساتھ غداری اور شہداء کی توہین کا مرتکب ہوا ہے۔

المواصی میں قتل عام میں نیتن یاھو اور بائیڈن برابر کا مجرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ غزہ میں خان یونس کے مقام پر مواصی میں قتل عام ہمارے عوام کے خلاف نازیوں کی نسل کشی کا تسلسل ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ اس جرم میں براہ راست ملوث اور برابر کی مجرم ہے۔

اسرائیلی زندان فلسطینیوں پرظلم میں گونتانامو،ابوغریب سے آگے نکل گئے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےکہا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں ہمارےفلسطینی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی گوانتا نامو اور ابو غریب جیسے بدنام زمانہ حراستی مراکز میں بھی مثال نہیں ملتی۔

غزہ میں نسل کشی روکنےکے لیے دُنیا اٹھ کھڑی ہو:حماس کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی روکنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

حماس کی ہرممکن لچک کے باوجود نیتن یاھو نسل کشی پر قائم ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے جنگ بندی کے مذاکرات دوبارہ صفر کی سطح پر آ سکتے ہیں۔

فلسطین کے جمہوری محاذ کے سربراہ کی دوحہ میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

فلسطین کے جمہوی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل فہد سلیمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

غزہ میں فلسطینیوں کے سوا کسی کی انتظامی بالادستی قبول نہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینیوں کی مرضی کو نظرانداز کرنے والے کسی بھی منصوبے، تجاویز یا سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے ایسے بیانات اور موقف کو مسترد کر دیا ہے جن میں غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے فلسطینی قوم کے کردار کی نفی کی گئی ہے۔