چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

یاسرعرفات کے مشیر کی وفات پر حماس قیادت کی صدر عباس سے تعزیت

سابق فلسطینی رہ نما یاسر عرفات مرحوم کے مشیر احمد عبدالرحمان کی وفات پر اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی مرکزی قیادت کی طرف سے صدر محمود عباس سے تعزیزت اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

خالد مشعل کی اسلامی جہاد کی قیادت اور شہید ابوالعطا کے والد سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے اسلامی جہاد کی قیادت اور غزہ میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے کمانڈر بہاء ابو العطاء کے والد سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں نے کمانڈر العطاء کی جہاد اور تحریک آزادی فلسطین کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انتخابات میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے حماس کی سیاسی قوتوں سے مشاورت

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے فلسطین میں متوقع انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے دیگر فلسطینی سیاسی دھڑوں کے ساتھ صلاح مشورہ شروع کیا ہے۔

حماس کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان قابل تعریف ہے: یو این مندوب

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان خوش ائند اور قابل تعریف ہے۔

خطے کے بحرانوں نے قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچایا: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے کہا ہے کہ خطے میں سر اٹھانے والے بحرانوں نے قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچایا۔

حماس ملک میں جامع انتخابت کے لیے تیار ہے: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطین میں جامع انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔

غیرجانب دارتحریک اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف حرکت میں آئے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے غیرجانب دار تحریک پرزور دیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کا نوٹس لے کر فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرانےکے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

حماس کے وفد کی دوحا میں روسی نائب وزہرخارجہ سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رُکن موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کے وفد نے قطر میں روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سےملاقات کی۔ اس موقع پر قطر میں متعین روسی سفیر نور محمد خولوف بھی موجود تھے۔

حماس رہ نما کو سعودی عرب میں اسپتال سے دوبارہ جیل میں ڈال دیا گیا

سعودی عرب میں دوران حراست حالت خراب ہونے کے بعد اسپتال لائے گئے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری کو اسپتال سے دوبارہ بدنام زمانہ 'الذھبان' جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

‘یو این’ سیکرٹری جنرل فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی نہ کریں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے بجائے اس کی نفی کا تاثر دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل کا فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی کرنا خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ حماس انٹونیو گوٹیرس کے اقدامات اور پالیسی کی مذمت کرتی ہے۔