پنج شنبه 01/می/2025

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

حماس کی قیادت پرحملے کے اسرائیلی منصوبے کے در پردہ مقاصد

اسرائیلی ریاست نے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار اور جماعت کے سینیر عسکری کمانڈر مروان عیسیٰ کو قاتلانہ حملے میں شہید کرنے کی بزدلانہ دھمکی دی ہے۔

محمود عباس اپنے دعووں پرعمل درآمد میں بری طرح ناکام رہے ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے اور خطے کے حوالے سے اپنے بیانات کو عملی شکل دیں۔

سعودی عرب میں حماس رہ نماوں کے خلاف تین مارچ سے مقدمات کا آغاز

سعودی عرب میں کئی ماہ سے زیرحراست فلسطینیوں کا فلسطینی مزاحمتی تحریک کی حمایت کی پاداش میں تین مارچ 2020ء سے حماس کے سعودی عرب میں سابق مندوب 82 سالہ محمد صالح الخضری اور ان کے صاحب زادے انجینیر ھانی الخضری کے خلاف باقاعدہ مقدمہ کی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مصر کےسیکیورٹی وفد کا دورہ غزہ ، حماس کی قیادت سے ملاقات کے بعد واپسی

گذشتہ روز مصر کے اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی وفد نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران مصری وفد نے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی قیادت سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور بالخصوص غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور محصورین غزہ کی معاشی حالت بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں مصری وفد واپس چلا گیا۔

اسرائیلی جیل میں قید حماس رہ نما نزیہ ابو عون کی رہائی

اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے ایک سینیر رہ نما نزیہ ابو عون کو رہا کردیا گیا۔

‘سنچری ڈیل’ بم کی طرح خطرناک، مزاحمت سے ناکام بنائیں گے’

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سینیر رہ نما اور جماعت کے خارجہ امور کے انچارج ڈاکٹر ماہر صلاح نے امریکا کے بدنام زمانہ امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کو بم سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازش کو فلسطینی قوم اور حماس مزاحمت کی طاقت سے ناکام بنائیں گی۔

محمود عباس’سنچری ڈیل’ کے خلاف میدان میں اتریں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے مشرق وسطیٰ منصوبے'صدی کی ڈیل' کے خلاف باقاعدہ تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں، محض بیان بازی سے اس سازش کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

ٹرمپ کے منحوس منصوبے کے خلاف دنیا ہمارا ساتھ دے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالمی رہ نمائوں اور عالم اسلام کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے نام نہاد مشرق وسطیٰ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی قوم کا ساتھ دیں۔

حماس کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کرسمس کے موقع پر بالعموم پوری بالخصوص فلسطین کی مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار کی مبارک باد پیش کی ہے۔

حماس کے وفد کی ملائیشیا کےوزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات

ملائیشیا میں اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے کوالالمپور آئے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے وفد نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔