جمعه 02/می/2025

اسراِئیل

اسرائیل میں آلودگی’عذاب‘کی شکل میں نازل، سالانہ ہزاروں یہودی ہلاک

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صاف ستھرا ملک ہونے کا دعویٰ کرنے والی اسرائیلی حکومتوں کے نعروں کے باوجود ملک میں آلودگی ایک وباء کی طرح تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے جس کے نتیجے میں سالانہ ہزاروں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

اسرائیلی حکمراں اتحاد سنگین بحران سے دوچار، یاھو حکومت کو خطرات لاحق

اسرائیل میں مخلوط حکمراں اتحاد میں سامنے آنے والے تازہ اختلافات کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کا مستقبل خطرات سے دوچار ہو گیا ہے۔

ترک پارلیمنٹ نےاسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی منظوری دے دی

ترکی کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی سے متعلق جون میں طے شدہ مصالحتی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیل کا محض شبے کی بنیاد پر 1200 فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا اعتراف

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پچھلے چند ماہ کے دوران فوج اور سیکیورٹی اداروں نے مزاحمتی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے شبے میں 1200 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیل نے بیت المقدس میں فلسطینی اسکول بند کرنا شروع کر دیے

اسرائیلی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی طلبہ پر مرضی کا نصاب مسلط کرنے کی سازشوں کے بعد اگلے مرحلے میں سرے سے فلسطینی کالونیوں میں قائم اسکول ہی بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔

اسرائیل کا غرب اردن میں 45 ایکڑ اراضی ’غلطی‘ سے غصب کرنے کا اعتراف

اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سلواد کے مقام پر ’’عوفرا‘‘ کالونی میں شمولیت کے لیے 45 ایکڑ اراضی غلطی سے غصب کی گئی تھی۔

اسرائیل ۔ اردن گیس سمجھوتہ روکنے کے لیے عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ

اردن میں مقامی سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی نے عمان حکومت اور اسرائیل کے درمیان گیس کے مشترکہ معاہدے پرعمل درآمد روکنے کے لیے عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا:صہیونی ریاست کے لیے نئی فوجی امداد کے معاہدے کی جلد منظوری

امریکا اور اسرائیل پیش آئند ایام میں ایک نئے سمجھوتے پر دستخط کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت امریکا اگلے دس سال تک اسرائیل کو دفاعی اور فوجی شعبے میں 40 ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔ امریکی صدر باراک اوباما جلد ہی اسرائیل کے لیے نئی فوجی امداد کے سمجھوتے کی منظوری دیں گے۔

’مالی مراعات سے محرومی‘ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی سزاء کا نیا قانون

اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ کسی فلسطینی خاندان کا کوئی فرد اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں ملوث پایا گیا تو اس خاندان کی مالی مراعات چھین لی جائیں گی۔

یہودی مورخ نے اسرائیل کو ’نوآبادیاتی استعماری‘ ریاست قرار دیا

اسرائیل کے ایک سرکردہ دانشور، مفکر اور مورخ نے صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسرائیل ایک نوآبادیاتی استعماری‘ ریاست ہے۔