پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل

تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اور اسرائیل آمنے سامنے

بہت جلد پاکستان اور اسرائیل آمنے سامنے آئیں گے۔ امریکہ میں ہونے والے بیس بال کے عالمی مقابلے میں پاکستان اور اسرائیل کی ٹیمیں تاریخ میں پہلی مربتہ آمنے سامنے آئیں گی۔

اسرائیل داخلی محاذ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا:صہیونی وزیر داخلہ

اسرائیل کے وزیرداخلہ آریہ درعی نے کہا ہے کہ ملک کا داخلی محاذ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی جنگ کے لیے تیار ہے۔

اسرائیل ، ترکی کے درمیان مفاہمتی معاہدے کا فارمولہ تیار: عبرانی ٹی وی

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعطل کا شکار تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ملکوں کے مابین مصالحتی فارمولے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

’اسرائیل کو’یہودی ریاست‘نہ ماننے والا کنیسٹ کا رکن نہیں رہے گا‘

اسرائیلی پارلیمنٹ کے زیراہتمام آئینی کمیٹی نے ایک نئے آئینی بل پربحث کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بل کی منظوری کے بعد کسی بھی ایسے رکن کنیسٹ [پارلیمنٹ] کی رکنیت ختم کر دی جائے گی جو اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنے سے انکاری ہو۔

موشے یعلون کی عوامی مقبولیت ’لیکوڈ‘ کی شکست کا موجب بن سکتی ہے:سروے

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کے تحت رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے موشے یعلون عوامی مقبولیت کی بناء پر حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کو عام انتخابات میں بدترین شکست سےدوچار کر سکتے ہیں۔

یہودیوں کا لائبرمین سے یہودی آباد کاری میں توسیع کا مطالبہ

اسرائیل میں ’’اسرائیل بیتنا‘‘ نامی شدت پسند مذہبی جماعت کے کابینہ میں شامل ہوتے ہی انتہا پسند حرکت میں آ گئے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم ب بنجمن نیتن یاھو اور نو منتخب وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہروں یہودی آباد کاری میں تیزی لائیں اور ساتھ ہی ساتھ فلسطینیوں کو گھر بنانے سے سختی سے روک دیں۔

صدر السیسی کی دعوت پر اسرائیلی سفارت کاروں کے وفد کا دورہ مصر

مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر اسرائیلی سفارت کاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قاہرہ پہنچا ہے جو دو روز تک مصر میں قیام کرے گا۔

اسرائیل کا فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی حکومت نے فوج کی دہشت گردی کےنتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے قبضےمیں رکھے گئے جسد خاکی ان کے ورثاء کےحوالے نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل پر فلسطینی حیاتیاتی تنوع برباد کرنے کا الزام

فلسطینی محکمہ ماحولیات نے الزام عاید کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور اس کے تمام ریاستی ادارے ایک منظم حکمت عملی کے تحت فلسطین کا حیاتیاتی تنوع تباہ وبرباد کر رہے ہیں۔

کویت نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی ساختہ بیت المقدس کا نقشہ مسترد کر دیا

اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے فورم پر مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ اور صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی مذموم کوشش کی ہے جس پر اسلامی دنیا کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔