پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل

’اسرائیل کو ‘یو این‘ کمیٹی کی قیادت دے کر دہشت گردی کو بڑھاوا دیا گیا

اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی قیادت اسرائیل کو سپرد کیے جانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے انسداد دہشت گردی کمیٹی کی قیادت صہیونی ریاست کو سپرد کیے جانے پر کہا ہے کہ اس فیصلے سے دہشت گردی کی مزید حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

اسرائیل: القدس میں یہودی آبادکاروں کے مکانوں کی تعمیر کی منظوری

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں روکے گئے تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے شہر میں دو الگ الگ مقامات پر اڑھائی سوسے زاید گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

تل ابیب حملہ:اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے خاک میں ملا دیے

فلسطین کی مزاحمتی، سیاسی اور قومی تنظیموں نے بدھ کے روز اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے جانے والے شہر ’تل الربیع‘ [تل ابیب] میں مزاحمت کاروں کے حملے میں چار اسرائیلیوں کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کے واقعے کی تحسین کی ہے اور حملہ آوروں کی جرات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے خاک میں ملا دیے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی اثرو رسوخ میں کمی پر نیتن یاھو تشویش میں مبتلا

مشرق وسطیٰ میں تیزی سے تبدیل ہوتے حالات اور امریکا میں قریب آئے صدارتی انتخابات کے جلو میں اسرائیل کو سخت تشویش لاحق ہے۔ یہ تشویش اس وقت اور بھی بڑھ گئی جب مشرق وسطیٰ میں صہیونی ریاست کا سب سے بڑا اتحادی اور پیشتیبان امریکا اپنا اثرو رسوخ کھو رہا ہے۔

فیس بک،ٹوئٹر‘ صہیونیوں کےغلام بن گئے، اسرائیل مخالف مواد ہٹانے کی مہم

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’فیس بک‘ اور ’ٹوئٹر‘ کی اسرائیل نوازی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ایک طرف یہ ادارے آزادی اظہار کے دعوے کرتے دکھائی دیتے ہیں مگرعملاً وہ سوشل میڈیا پر ایسا مواد دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے جس میں اسرائیلی مظالم اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔

اسرائیل کو فلسطینیوں سے الگ کر دو ورنہ ملک تباہ ہو جائے گا‘

اسرائیل کے عبرانی اخبار’معاریف‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں سابق فوجی جرنیلوں اور سرکردہ شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہروں کو اسرائیل سے الگ تھلگ کردے ورنہ ملک تباہ وبرباد ہو جائے گا۔

’بنگلہ دیش میں حالیہ ہلاکتوں میں اسرائیل ملوث‘

بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ترقی پسند بلاگرز اور اقلیتی برادری کے افراد کی حالیہ ہلاکتوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

فلسطین میں 65 ملین یورو کی امداد سے بنائی املاک اسرائیل نے تباہ کر دی

اسرائیلی حکومت پوری ڈھٹائی اور تواتر کے ساتھ مقبوضہ فلسطینی شہروں میں یورپی یونین کی جانب سے فراہم کردہ امداد کے تحت تعمیر کیے گئے فلسطینیوں کے عارضی مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک رپورٹ میں اسرائیلی فوج کی مسماری کی کارروائیوں کے چونکا دینے والے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

القدس میں 15 ہزار مکانات پر مشتمل نئی یہودی کالونی کا منصوبہ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ نے شہر میں ’’قلندیہ ہوائی اڈے‘‘ کے علاقے میں ایک نئی یہودی کالونی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔’’عطروت‘‘ نامی اس نئی یہودی کالونی میں کم سے کم 15 ہزار نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ہالینڈ میں سیکڑوں افراد کا اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کے حق میں مظاہرہ

یورپی ملک ہالینڈ میں گذشتہ روز سینکڑوں افراد نے اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے والی تجارتی کمپنیوں کے خلاف بہ طور احتجاج ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شرکاء نے صہیونی ریاست کے ہرسطح پر معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔