شنبه 10/می/2025

اسرائیل

اسرائیل کا میزائل شکن سسٹم کا بھارت میں کامیاب تجربے کا دعویٰ

اسرائیل نے بھارت کی مدد سے تیار کیے جانے والے ’باراک8‘ میزائل شکن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کا آبدوز شکن نئے دفاعی نظام کا تجربہ

اسرائیل کی فوجی ساز و سامان تیار کرنے والی ’’البیٹ‘‘ کمپنی نے ’’تورپیڈ‘‘ نامی ایک نئے بحری دفاع سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ’’سی گول‘‘ نامی یہ سسٹم چھوٹی جنگی کشتیوں پر نصب کیا جائے گا جس کی مدد سے سمندر میں موجود آبدوزوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ حساس مقامات پر نقل وحرکت اور سمندری بارودی سرنگوں کی نشاندہی میں مدد کرے گا۔

اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات باضابطہ طور پر بحال

ترکی اور اسرائیل کے درمیان پانچ سال تک معطل رہنے کے بعد سفارتی تعلقات باضابطہ طورپر بحال ہو گئے ہیں۔ دونوں ملک جلد ہی اپنے اپنے سفیر اور دیگر سفارتی عملہ ایک دوسرے کے ہاں روانہ کر دیں گے۔

ترکی اور اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے تیار

اسرائیلی اور ترک حکومتوں کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ملک پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے سے متفق ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد جلد ہی دونوں ملکوں میں سفراء کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔

مغوی اسرائیلی فوجی کی رہائی کو ترکی معاہدے میں شامل کرنے کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دو سال قبل فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شاؤل ارون کے والد نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کےمعاہدے میں ان کے بیٹے کی بازیابی کو بھی معاہدے کی شرائط میں شامل کریں۔

اسرائیل نے چوری شدہ تاریخی نوادرات مصر کو واپس کر دیں

مصری حکومت نے تصدیق کی ہے کہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک اسمگل کی گئی تاریخی نوادرات میں سے کچھ نوادرات اسرائیل نے واپس کر دی ہیں۔ دیگر چوری شدہ نوادرات قاہرہ کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکا: F-35 بمبار طیارے اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ

امریکا نے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے کے تحت جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے F-35 بمبار طیارے صہیونی فضائیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ طیارے آج اسرائیل کو سپرد کر دیے جائیں گے۔

حماس کی اسرائیل کے ساتھ 10 سال کی جنگ بندی کی تجویز کی تردید

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ جماعت نے اقتصادی سہولیات کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ دس سال تک جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

لائبرمین کا پہلے غیرملکی دورے کے لیے امریکا کا انتخاب، آج روانگی

اسرائیل کے نو منتخب وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے اپنے بیرون ملک پہلے دورے کے لیے امریکا کا انتخاب کیا ہے اور وہ آج ہفتے کی شام سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ ہوجائیں گے۔

زندہ جلائے گئے فلسطینی بچے کے قاتلوں کے گھر مسمار نہیں کریں گے:اسرائیل

اسرائیلی فوج نے دو سال قبل بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچے کو ہولناک تشدد اور آگ لگا کر زندہ جلائے جانے کے سنگین جرم میں ملوث یہودی دہشت گردوں کے مکانات گرائے جانے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں کسی فلسطینی کو یہودیوں کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے سے بھی زیادہ سنگین ہیں۔